جے یو آئی،اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے معصوم ثمرت کمار کی بازیابی کے لیے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور سندیپ کمار کی قیادت میں مظاہرہ،شہر کے اپم چوک پر دہرنا اور نعرے ڈاکوؤں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کا مطالبہ،

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرنی۔
جے یو آئی،اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے معصوم ثمرت کمار کی بازیابی کے لیے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور سندیپ کمار کی قیادت میں مظاہرہ،شہر کے اپم چوک پر دہرنا اور نعرے ڈاکوؤں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام،اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے معصوم ثمرت کمار کی بازیابی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،سٹی فورم کے حماداللہ انصاری،اقلیتی رہنما سندیپ کمار،جے ٹی آئی کے تاج محمود اور دیگر کی قیادت میں دفتر جے یو آئی جیکب آباد سے نکالا گیا،مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر ثمرت کمار کو بازیاب کراؤ،بدامنی ختم کرو،عوام کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے مظاہرین اور شہریوں نے شہر کے مختلف راستوں شاہی بازار،بانو بازار،صرافہ بازار پر مارچ کی اور نعرے لگائے مظاہرین شہر کے مصروف ترین شہید سرفراز چوک کاشی رام پل پر دہرنا دیکر بیٹھ کئے اور کچھ وقت کے لیے روڈ بلاک ہوکر ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ معصوم بچے ثمرت کمار کی کندہ کوٹ سے اغوا سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،پہلے ڈاکو عورتوں اور بچوں کا خیال کرتے تھے لیکن آج کل انہوں نے بھی انسانیت کی حد پار کردی ہے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کے سندھ ڈاکوؤں کے حوالے کر دی گئی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم ثمرت کمار سمیت تمام مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے،ڈاکوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان،جیکب آباد جیل سے ویڈیو بیان جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی سید علی حیدر زیدی نے جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل سے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں سیاست اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے انکا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہے کہ سیاست چھوڑ دوں گا،کورکمیٹی سے بھی استعفی دیتاں ہوں،ملک کی خدمت کرتا رہوں گا باہر سے سرمائے کارلاؤں گا دوبارہ وہی کام کرنا چاہوں گا9مئی کے ذمہ داروں کو کیفر دار تک لانا ضروری ہے انہوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا،معلوم ہوا ہے کہ علی زیدی کے جیکب آباد جیل میں قید ہونے کے دوران کوئی رہنما ان سے جیل میں ملاقات کے لئے نہیں آیا جس سے بھی وہ دلبرداشتہ تھے۔
=========

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔