دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے کپڑوں کی نئی برانچ کا آغاز، چھوٹے بھائی بڑے بھائی کی خصوصی شرکت

دبئی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) دبئی کے مشہور کاروباری علاقے بر دبئی کی مینا بازار میں پاکستانی نوجوانوں محمد فیصل خان اور محمد شعبان خان نے ایم ایف پی ٹیکسٹائل ٹریڈنگ ایل ایل سی کمپنی کے پلیٹ فارم سے کپڑوں کی برانڈ کے ایک اور شاپ کا آغاز کردیا، اس برانچ میں پارٹی اور عام استعمال کے کپڑوں کی مت نئی ڈیزائین رکھی گئی ہیں. اس نئی برانچ کا شاندار افتتاح گذشتہ روز کیا گیا ، افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹک ٹاکر اسٹارز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر میزبان محمد فیصل خان اور محمد شعبان خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج دبئی مینا بازار میں ہم اپنے کاروبار کے حوالے سے اپنی دوسری برانچ کا افتتاح کررہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اپنی برانڈز کو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر ممالک کے لوگوں میں روشناس کرائیں اور پاکستانی برانڈ پر ان کا اعتماد بڑھائیں. محمد فیصل خان نے کہا کہ ہم ایم ایف پی کی تیسری برانچ انشااللہ آنیوالے تین مہینوں میں قائم کرنے والے ہیں اور اس کے علاوہ مستقبل میں ہم شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دیں گے. اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے بعد دنیا میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکرز چھوٹے بھائی (محمد شکور) اور بڑے بھائی (عبدالغفور) نے میڈیا سے بات چیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای بالخصوص دبئی میں کاربار کی کامیابی کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہاں پر ہر کوئی محنت سے اپنے کاروبار کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتا ہے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی اپنی محنت سے یہاں پر متحدہ عرب امارات اور اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں. چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے اس سے پہلے ٹیکسٹائل کی نئی برانچ کا افتتاح کیا اور محمد فیصل خان اور محمد شعبان خان کو نئی برانچ کے افتتاح پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،زم زم موبائل کے روح رواں محمد فاروق نے بھی ایم ایف پی کی نئی برانچ کھولنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی پر کیلئے دعا کی. اس موقع پر کاروبار کی کامیابی کیلئے دعا کرائی گئی اور آخر میں عوام میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے گئے.
==========================