تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی سے جیکب آبادکے جیل میں غیر انسانی سلوک پر عدالت میں درخواست دائر، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں طلب۔

جیکب آباد :رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی سے جیکب آبادکے جیل میں غیر انسانی سلوک پر عدالت میں درخواست دائر، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت میں طلب۔
جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی کے ساتھ جیل کے اندر جیل انتظامیہ کی جانب سے غیر انسانی سلوک روا رکھنے کے خلاف شہری محمد علی جتوئی نے اپنے وکیل محمد نواز رند کی معرفت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو کی عدالت میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علی زیدی کے ساتھ جیل میں غیر انسانی اور نارواسلوک برتا جارہا ہے تحریک انصاف کے رہنما کو پینے کے لیے میٹھا اور صاف بھی نہیں دیا جارہا اور ان کی ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے عدالت میں طلب کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے علی زیدی کے ساتھ نارواسلوک برتا جارہا ہے پانی تک فراہم نہیں کیا جارہا اور وکلاء سے بھی ملاقات نہیں کرائی جارہی جوکہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ وکیل محمد نواز رند نے کہا کہ 22 اے بی کے تحت درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) 20 مئی کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا ہے۔
===========

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد فوڈ گودام پر چھاپہ ھزاروں من گندم کی بوریاں مٹی ملاوٹ شدہ برآمد سرکاری گندم کی بوریوں میں مٹی ملاوٹ کرنے کا انکشاف ہونےکی خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کا مختیار کار کے ہمراہ فوڈ گودام پر چھاپہ، عملہ فرار اس موقعے پر تحصیلدار نے گداموں کے تعالے توڑ کر ملاوٹ شدہ گندم کا معائنہ کیا
چھاپے کے دوران فوڈ گودام میں گندم میں مٹی ملانے کی تصدیق کرتے ہوۓ
گودام میں پڑی گٸ گندم کی ہزاروں من میں مٹی ملاوٹ والی بوریوں سے سیپل نکالا مختیار کار غلام عباس نے میڈیا کو بتایا کہ
سرکاری گندم میں مٹی ملا کر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا ھے جس سے کروڑوں روپے محکمے کا نقصان ہوا ھے اس کالی دھندھے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا ملنے چاھۓ
==========================