پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نےکیماڑی میں تیسرے سستی روٹی تندور پروگرام کا آغاز کر دیا


پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکیماڑی میں تیسرے سستےتندورکا آغازکردیا۔
حکمران سیاسی اختلافات بات چیت سے حل کرکے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔امجد اسلام امجد،مرکزی رہنما مرکزی مسلم لیگ

کراچی (رپورٹ۔(محمودہ ساجد میمن)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نےکیماڑی میں تیسرے سستی روٹی تندور پروگرام کا آغاز کر دیا ۔ جہاں شہریوں آدھی قیمت پر روٹی میسر آئے گی ۔ سستی روٹی تندورکی افتتاحی تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےمرکزی رہنما امجد اسلام اور مقامی ذمہ دار عبدالرحیم سالار سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اوراہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تندور کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی ۔سستی روٹی تندور کے افتتاح کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی لڑائی میں عوام پس کر رہ گئے ہیں ۔عوام کے مسائل پر کوئی کان دھرنے والا نہیں ہے۔ حکمران سیاسی اختلافات بات چیت سے حل کرکے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ ہم دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ کردار ادا کرتے ہیں۔ خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےتحت شہر بھر میں درجنوں تندور کام کررہے ہیں ۔جہاں سے شہری مناسب قیمت پر روٹی سے مستفید ہورہے ہیں ۔ سستے تندور کا دائرہ کارکراچی کے دیگر علاقوں تک وسیع کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیماڑی کے رہنما عبدالرحیم سالار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیماڑی کی آبادی غریب طبقے پر مشتمل ہے۔مہنگائی کی بڑھتی ہو ئی لہر نے ہر ایک کو متاثر کیا ہے ۔متوسط طبقے کے لیے دووقت کی روٹی کا حصول دشوار ہو گیا ہے ۔سستے تندور سے سفید پوش افرادکی عزت نفس مجروح نہیں ہو گی۔کیماڑی میں تین تندور نصب کرچکے ہیں ۔کیماڑی کی عوام کےلیے خدمت کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔