یواے ای میں کارپوریٹ ٹیکس کے لئے نجی اداروں کی رجسٹریشن کا آغاز


ابوظبی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی (ایف ٹی اے) نے 15 مئی 2023 بروز پیر سے پبلک جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں اور نجی اداروں کے لیے ” امارہ ٹیکس” ڈیجیٹل ٹیکس سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے کارپوریٹ ٹیکس کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ کارپوریشنز اور کاروبار پر ٹیکس کے سلسلے میں 2022 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 47 کے تحت پبلک جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں اور نجی اداروں پر 9 فیصد کی شرح سے کاروباری ٹیکس لگایا گیا ہے۔ پہلے مال سال کا آغاز یکم جون 2023 سے ہوگا۔ لہذا انہیں کارپوریٹ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے رجسٹریشن اور ٹیکس رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا ہوگا۔ایف ٹی اے نے کارپوریٹ ٹیکس کے لئے یواے ای میں کام کرنے والی کمپنیوں رجسٹریشن کرانے کو کہا ہے۔ اس میں فی الحال فری زون کے ادارے شامل نہیں جن کی رجسٹریشن کا آغاز بعد میں ہوگا۔
==================