جیکب آباد میں دوکان کے تالے توڑ کر نقدی اور یو پی ایس چوری،ایک گھر سے جنریٹر اور تین سلائی مشینیں چوری

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانى۔
جیکب آباد میں دوکان کے تالے توڑ کر نقدی اور یو پی ایس چوری،ایک گھر سے جنریٹر اور تین سلائی مشینیں چوری جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدودحاجن شاہ محلہ میں ہیرا نند کی آئل سپلر کی دوکان کے تالے توڑ کر چور 50ہزار نقدی اور یوپی ایس بیٹری چوری کرکے لے گئے علاوہ ازیں شریف اسٹریٹ سے چور امر لعل کے ایک جنریٹراور تین سلائی مشینیں بھی چوری کرکے لے گئے جس کی اطلاع حدود کی پولیس کو دی گئی ہے شہرمیں چوری کی وارداتوں میں تشویشنا ک حد تک اضافہ ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی سیکیورٹی کے اقدامات نہیں کئے گئے،شہر کے چوراہوں اورگلیوں میں مقرر پولیس اہلکار وں کے ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایات ہیں،شہر میں پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب رہنے کی وجہ سے جرائم میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے شہریوں سجاد،دادن علی،عمیر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کیا جا رہا ہے شہر سے پولیس نفری ڈیوٹی پر مقرر نہیں شک ہے ویزا پر بھیجا گئی ہے اور عوام چوروں کے رحم وکرم پر ہے آئی جی سندھ پولیس اور وزیر اعلی سندھ نوٹس لیں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شہرمیں پویس نفری مقرر کی جائے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں سورج کے تیور نکل آئے،آگ بر سانے لگا،گرمی کا پارہ 45تک پہنچ گیا گرم ہواؤں کا راج،
جیکب آباد میں سورج نے تیو ر دکھانے شروع کر دئے ہیں اور آگ برسانے لگا ہے گزشتہ روز گرمی کا پارہ میٹ آفیس کے مطابق 45تک پہنچ گیا شہر میں گرم ہواؤں کے راج کے بعد شہری محدود ہو کر رہ گئے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو گیا جبکہ شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو دہری مشکلات میں مبتلا کر دیا۔