توہین پارلیمان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ فراز احمد

کراچی ( رپورٹ نور احمد عباسی ) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا پی ایس 119(103) کے سیکریٹری اطلاعات فراز احمد کا ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمان کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ہے 1973 کے آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ اس ملک کا وہ واحد سپریم ادارہ جس کے پاس مکمل قانون سازی کا اختیار موجود ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق پارلیمان کے تشکیل کردہ قوانین ملک کے تمام اداروں پر شہریوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ ان کا کا مزید کہنا تھا کہ صرف پارلیمان ہی وہ واحد ادارہ ہے جو عوامی امنگوں اور سوچ کی مکمل ترجمانی کرتا ہے۔ فراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ پارلیمانی اراکین کی پہلی اور بنیادی زمہ داری ہے۔ آج جب اراکین اسمبلی اپنی آئینی زمہ داری پوری کررہے ہیں تو پوری قوم اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
=======================