کیا بلوچستان کے حکمران اور نوجوان ایک پیج پر ہیں ؟ حکومت ذہین اور محنتی نئی نسل کے لیے کیا پلان رکھتی ہے ؟ مشہور اور عظیم بلوچ شاعروں اور دانشوروں کے خوابوں کی تعبیر کون بنے گا؟ نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں ، غربت میں پیدا ہونا اور غریب مرنا دو مختلف باتیں ہیں ، پسماندگی جہالت اور ناخواندگی کا مقابلہ اپنے زور بازو پر کرنا ہوگا

کیا بلوچستان کے حکمران اور نوجوان ایک پیج پر ہیں ؟
حکومت ذہین اور محنتی نئی نسل کے لیے کیا پلان رکھتی ہے ؟
مشہور اور عظیم بلوچ شاعروں اور دانشوروں کے خوابوں کی تعبیر کون بنے گا؟
نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں ، غربت میں پیدا ہونا اور غریب مرنا دو مختلف باتیں ہیں ، پسماندگی جہالت اور ناخواندگی کا مقابلہ اپنے زور بازو پر کرنا ہوگا ۔
رسم و رواج کب تک اور کس حد تک کسی قوم کا اثاثہ کہلاتی ہیں اور کہاں سے وہ آگے بڑھنے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں اس پر بحث ہونی چاہیے ؟
بلوچستان کے نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ سید ظہور شاہ ہاشمی ، گل خان ناصر ، عطا شاد ، مراد عوامی اور یوسف علی خان مگسی جیسے سپوتوں نے بلوچستان کی سرزمین سے اپنی شاعری اور دانشوری کے ذریعے اٹھان حاصل کی اور دنیا بھر میں بلوچستان کی پہچان بنے ان کا پیغام محبت امن اور خوشحالی کے لئے کوشش اور محنت ہے اگر مست توکلی کی زندگی اور صوفیانہ کلام پر نظر ڈالی جائے تو کلام میں درد کو محسوس کیا جا سکتا ہے ، اگر بلوچستان کے ہیر رانجھا اور لیلی مجنوں کے حوالے سے شہ مرید اور ہانی کی عظیم اور سچی رومانوی کہانی تو مد نظر رکھا جائے نوجوانوں کے لیے اپنے عزم و حوصلہ ، محنت محبت اور وفا کی نئی داستانیں رقم کرنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے ،
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے ۔۔۔۔۔خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے ۔۔۔۔۔

بلوچستان کے باہمت اور غور نوجوانوں کو چاہیے کہ اس بات پر غور کریں کہ شاعر کیوں کہتا ہے
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ ۔۔۔۔۔۔

اور ایک جگہ کہتا ہے کہ ۔۔۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ۔۔۔ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ۔

بلوچستان کے حکمرانوں سیاستدانوں سرکاری افسروں شاعروں اور دانشوروں سمیت تمام ذہین فیصلہ ساز اور قابل تکریم حلقوں کو بلوچستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کے حوالے سے اپنا مثبت اور روشن کردار ادا کرنا چاہیے ۔
======================
* وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا ورکر سے کیا ھوا وعدہ پورا کردیا *

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے رمضان المبارک اور مہنگائی کو مد نظر رکھتے ھوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیا ورکرز ، نیوز پیپرز ہاکرز کے لئیے وزیر اعلی کی جانب سے ایک ہزار راشن دینے کا اعلان کیا تھا

وزیر اعلی بلوچستان کے اعلان کے مطابق صحافیوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع

وزیر اعلی بلوچستان کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب میڈیا ورکرز کا سوچا

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے درخواست کی کہ میڈیا ورکرز جن کی تنخواہ نہایت کم ھے انہیں رمضان میں اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا چاہئیے جس کا وزیر اعلی نے مثبت جواب دیا

بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا بھی شکر گزار ھوں جنہوں نے میڈیا ورکرز کی نشاندہی کی اور اس پورے عمل میں تعاون کیا

پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ کی طرح ہنگامی بنیادوں پر عوام کی مدد کی

پی ڈی ایم اے کی پوری ٹیم خراج تحسین اور شاباش کی مستحق ھے
بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

میڈیا ورکرز میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ھے

مشکل اور سخت حالات میں بہترین کام کرنے پر صحافی برداری کو سلام پیش کرتا ھوں

بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان
=========
خبرنامہ نمبر 1403/2023
کوئٹہ 11 اپریل :_صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نےکچلاک آپریشن میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر مواصلات نے واقعے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار ہے وزیر مواصلات نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی لیے دعا انہوں نے کہا کہ ہیں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں حکومت اور صوبے کے عوام پولیس فورس کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 11 اپریل :_پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کی جانب سے سینئر چیسٹ فزیشن ڈاکٹر محمد علی پنہور کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد شاہوانی کے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان کے صدر ،جنرل سیکریٹری،تمام کابینہ ارکان اور تمام ممبران کی طرف سے سینئر چیسٹ فزیشن اور سوسائٹی کے سینئر ممبر ڈاکٹر محمد علی پنہور کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے گہری ہمدردی ظاہر کی گئ ہے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کے ساتھ تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔
========================

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے لسبیلہ سلینڈر دھماکہ کےجان بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کا ریلیز آرڈر جاری کردیا
شہزاد صالح بھوتانی سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان

لسبیلہ
سنئیر صوبائ وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کی کوششوں سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر ریلیز جاری کی
شہزادصالح بھوتانی

لسبیلہ
سانحہ میں جانبحق افراد کے ورثاء کو 1٫500,000 روپے ، شدید زخمیوں کو 500,000 روپے اور معمولی زخمیوں کو 200,000 روپے ادا کئے جائیں گے ۔
شہزاد صالح بھوتانی

لسبیلہ
جانبحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ڈی سی لسبیلہ کی سربراہی میں قائم ضلعی معاوضتی کمیٹی ویریفکیشن کے بعد ادائیگی کا عمل شروع کریگی
شہزاد صالح بھوتانی

لسبیلہ
سانحہ بیلہ دہشت گردانہ واقعہ کے زمرے میں نہ آنے کے باوجود وزیراعلئ نے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دی جس پر ایلیان لسبیلہ انکے شکرگزار ہیں
شہزادصالح بھوتانی

لسبیلہ
سلنڈر دھماکے میں جن کے پیارے شہید ہوئے انکا دکھ ہمارا بھی دکھ ہے مشکل کی ہرگھڑی میں لاسی عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے

شہزاد صالح بھوتانی سابق معاون خصوصی وزیراعلی بلوچستان
========================

اسلام آباد 11 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران بلوچستان تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال ہوا.. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ روز اول سے ہماری بھرپور توجہ اور شعوری کاوشوں سے صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کو فروغ مل رہا ہے تاہم ان اداروں خاص طور پر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے. انہوں نے چیرمین ہائیر ایجوکیشن سے کہا کہ وہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تعاون کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یونیورسٹیاں خودکار طریقے سے اپنی ضرورت کے مطابق اپنے وسائل خود پورے کریں. چیرمین ہائیر ایجوکیشن نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کے حل کیلئے ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.
===============================

خبر نامہ نمبر1399/2023
پنجگور11اپریل:۔ذکواۃ فنڈ وظیفہ ضلع ذکواۃ کمیٹی پنجگور کی جانب سے ایک اعلامیے کے مطابق تمام طلباء و طالبات جو ضلع پنجگور کے لوکل ہیں اور پنجگور سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں زیر تعلیم ہیں انکو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے زکوٰۃ فارم کے ہمراہ تعلیمی سرٹیفیکیٹ اور دیگر اسناد کے کاپیاں منسلک کرکے اپنے ادارے کے توسط سے 14 مئی 2023 کو ضلعی زکوٰۃ آفیس پنجگور میں جمع کردیں۔
خبر نامہ نمبر1400/2023
؎قلات 11 اپریل:۔ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گرانفروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ ضلع سے باہر مویشی کی ترسیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مہینے میں نافذ مویشیوں کے دوسرے اضلاع میں ترسیل پر پابندی کو یقینی بنارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منیراحمددرانی نے بڑی تعداد میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلیے موقع پر ہدایات بھی دیں۔منیر احمد درانی نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور چوری ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے ضلعی پولیس اور لیویز کو ٹھوس اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ضلعی انتظامیہ مزید متحرک رہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے شہریوں کی شکایت پر بہادرزئی کوہنگ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بے جاء تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر فراہمی آب کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھاکر رپورٹ کریں۔ انہوں نے ضلع میں چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے شکایت پر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی اور ضلع میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے وضع کردہ قیمتوں کے اطلاق اور بالخصوص قصائیوں کو اسکا پابند بنانے کی ہدایات دی۔ انہوں نے ایک شہری کی شکایت پر سبزی منڈی کے قریب واقع سڑک کی تعمیر و مرمت کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کے شکایات کے ازالے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایک سائل کی درخواست پر ایم ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بلڈوزر گھنٹوں کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دیں۔
خبر نامہ نمبر1401/2023
کوئٹہ، گوادر11 اپریل:۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران قمبرانی روڈ میں دودھ بردار گاڑی سے سینکڑوں لیٹر ملاوٹ زدہ و مضر صحت دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے خفیہ اطلاع پر قمبرانی روڈ میں کارروائی کی، علاقہ میں واقع ایک مکان سے سپلائی کیلئے زیر استعمال دودھ بردار گاڑی کو روکا گیا، گاڑی سے دودھ کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیے گئے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق سکمڈ ملک پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کردہ دودھ میں فیٹس کی مقدار صفر فیصد پائی گئی۔ گاڑی سے برآمد شدہ غیر صحت بخش ملاوٹی دودھ کی بڑی مقدار موقع پر تلف جبکہ گاڑی و دیگر سامان قبضہ میں لیکر ذمہ داران کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں چیکنگ پر مزکورہ مکان سے خشک ملک پاؤڈر کے تھیلے بھی برآمد ہوئے جنہیں مبینہ طور پر سپلائی کیے جانے والے دودھ کی تیاری کی استعمال کیا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ دودھ کی مقدار میں اضافے کیلئے آلودہ پانی اور کیمیکلز وغیرہ کی ملاوٹ سنگین جرم ہے، ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ مزید برآں غیر معیاری و مضر اشیاء خوردونوش کی فروخت پرگوادر میں 14 متفرق مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔جرمانہ کیے گئے 5 پکوڑا شاپس اور 1 ہوٹل کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی و اشیاء کی تیاری میں استعمال شدہ کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال پر کارروائی کی گئی جبکہ 4 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد و پابندی عائد اشیاء پکڑی گئیں۔ دوران انسپیکشن 1 بوٹلڈ واٹر پلانٹ کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی، غیر تربیت یافتہ عملہ، پانی میں معدنیات مکس کرنے کے نامناسب انتظامات اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں صفائی کی ابتر صورتحال سمیت مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 پولٹری شاپس اور 1 بیکنگ یونٹ پر بھی جرمانے عائد کیے گئے۔ مراکز مالکان خصوصاً بیکرز کو رمضان المبارک بالخصوص عیدالفطر کے موقع پر معیاری و ملاوٹ سے پاک اشیاء کی تیاری و عوام کو فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
خبر نامہ نمبر1402/2023
کوئٹہ 11اپریل:۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت کوئٹہ میں انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا بعد ازاں سیکرٹری کالجز اور آرگنائزنگ سیکیورٹی سسٹم کے درمیان انسٹیٹیوٹ آف فرانزک سائنسز کے قیام کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیے گئے جس کے مطابق سیکرٹری کالجز سیو آور سوسائٹی (ایس او ایس) کو ادارے کے لیے مطلوبہ عمارت دیں گے جبکہ ادراے میں دوسرے اخراجات ایس او ایس برداشت کرے گی اور ادارہ کونسل آف انسٹی ٹیوٹ سے منظور شدہ اپنی پالیسی کے مطابق بلوچستان کے طلباء کو وظائف فراہم کرے گا اور صوبے کے طلباء کو داخلے کے لیے کوٹہ بھی دیا جائیگا۔ جس کے مطابق بلوچستان کے مقامی افراد/مقامی افراد میں داخلے کا 10% کوٹہ؛ تمام ڈویژنوں میں یکساں طور پر تقسیم ہوگی اور صوبے کے پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کے لیے وظائف بھی دیے جائیں گے۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 11اپریل:۔ممبر صوبائی اسمبلی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فنڈ سے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کیلئے دو شمسی واٹر سپلائی اسکیم منظور کئیے گئے تھے، جن پے تیزی سے کام جاری ہیں، جلد مکمل کرکے ہسپتال کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسئین پی ایچ ای عارف شاہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکسئین پی ایچ ای عارف شاہ نے ہسپتال کا دورہ کیا اور سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی سے انکے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فنڈ سے ہسپتال کیلئے دو شمسی واٹر سپلائی اسکیم منظور کئیے گئے تھے، جن پے تیزی سے کام جاری ہیں، اور اپنے آخری مراحل میں ہیں جلد مکمل کرکے ہسپتال کے حوالے کیا جائے گا۔اس موقع پر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی مستونگ کی عوام کیلئے کی جانیوالی بہترین اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ممبر صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے فنڈ سے ہسپتال کیلئے 2 شمسی واٹر سپلائی اسکیم کے فعال ہونے سے ہسپتال میں پانی کی کمی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ سی ای او نے بروقت اور بہترین انداز میں کام کی تکمیل کرنے پر ایکسئین پی ایچ ای عارف شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد انور شاہوانی بھی موجود تھے۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 11اپریل:۔سابق وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک وزیر محمد کاکٹر کی اہلیہ یار محمد،لعل محمد،شبیراحمد،مزمل کی والدہ ساجدہ پی ٹی سی ایل کے احمد جان بازئی کی ہمشیرہ گذشتہ روز کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی جنہیں انکے آبائی قبر ستان ہنہ میں سپرد خاک کردیا گیا فاتحہ خوانی ہنہ کی مقامی مسجد میں جاری ہے نصراللہ کاکٹر ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ،پی آئی ڈی رزاق زلمی،نیشنل بنک کے مینجر اشرف شیرانی نے وزیر محمد سے انکی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔
==========
خبر نامہ نمبر1393/2023
کوئٹہ 11اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیے درخواست دیں انہیں انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میر ٹ پر نوکری دی جائے گی اور امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلیٰ شکایت سیل سے رابطہ کریں انکی شکایت کا ازالہ کیا جائیگا وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی خالی آسامیاں مشتہر کرنے اور ان پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے گزشتہ ڈیڑھ برس کی مدت میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور خالی آسامیوں کو قائم ریکورٹمنٹ کمیٹیوں کے زریعہ پر کیا جا رہا ہے لیویز تعلیم صحت اور دیگر محکموں کی خالی آسامیوں کو اخبارات کے زریعہ مشتہر کیا جار ہا ہے جبکہ پولیس ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ آف ریونیو اور سب انجینئیرز سمیت دیگر آسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتی کا عمل جاری ہے عوامی حلقوں خاص طور سے نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
خبر نامہ نمبر1394/2023
کوئٹہ 11 اپریل:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قوم اور حکومت کا مشترکہ عزم ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزم و استقلال کے ساتھ دہشت گردی کی عفریت کا مقابلہ کر رہی ہیں اور آخری کامیابی ان ہی کی ہو گی وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا حکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا فرض پورا کریگی۔
خبر نامہ نمبر1395/2023
کوئٹہ11اپریل:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میں اخباری صنعت کو درپیش مالی مسائل کے حل سے متعلق امور کے جائزہ کے لیے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی نے بلوچستان ایڈیٹرز کونسل کے صدر انور ساجدی کی قیادت میں کونسل کے اراکین کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نہ صر ف آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں بلکہ اخباری صنعت کی ترقی اور اس صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل گہری دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعلیٰ کی واضع ہدایت ہے کہ اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے پرنسپل سیکرٹری نے اخبارات کے واجبات کی مد میں ادائیگیوں کے لیے اضافی گرانٹ کے اجراء سے متعلق محکمہ اطلاعات کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کامران اسد بھی اس موقع پر موجود تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کے ایڈیٹرز اور صحافیوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے بلوچستان کے مسائل اجاگر کیے ہیں اور اپنی تمام خبروں میں میانہ روی اور اعتدال کے دامن کو تھامے رکھا ہے بلوچستان کے کئی صحافیوں نے اپنی پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران جام شہادت بھی نوش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کا منصوبہ بلوچستان کو مالی طور مستحکم کرے گا اور اس منصوبے کے ثمرات اور اس کے مالی فوائد تمام شعبے مستفید ہوں گے بلوچستان کے مالی وسائل جس قدر بڑھں یں گے ہم اتنا ہی زیادہ اپنے محکموں پر خرچ کرنے کے قابل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخباری صنعت کو درپیش مالی مسائل کے حل کی فوری ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق تمام مسائل بروقت اور فی الفور حل کئے جائیں گے۔
خبر نامہ نمبر1396/2023
کوئٹہ 11 اپریل:۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریڑی عمران گچکی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں انسدادِ گداگری سے متعلق منعقدہ اجلاس میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عمران خان، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمٰن، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے کل ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ افسران کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ اس سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو اس حوالے سے تمام افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن قائم رکھیں گے اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کے خلاف کارروائیوں میں لیڈیز کانسٹیبلز کی خدمات بھی لی جائینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ عوامی سطح پر ان پیشہ ور گداگروں سے کوئی تعاون نہ کیا جائے اور ایسے غیر مستحق افراد کی بھرپور حوصلہ شکنی کی جائے کیونکہ ایسے افراد میں جرائم پیشہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوآرڈینیشن میکینزم کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور گداگروں کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور ہر مہینے اس حوالے سے کوآرڈینیشن اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر1397/2023
لورالائی11اپریل:۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ تعلیم کی بدولت ہم ترقی پانے والے اقوام میں شامل ھوسکتے ہیں اور علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہمارے نو جوان نسل ہمارا مستقبل ھے۔ اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی اور ضابطہ و قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں غور و خوض ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید ساجد شاہ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجویکشن بہادر شاہ ناصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جمال الدین اتمانخیل، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فوزیہ درانی، یونیسف ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبدالسلام بادیزئی، آر ٹی ایس ایم محمد خان حمزازئی، بی ای ایف ایریا کوارڈینیٹر شاہ وزیر علیزئی،، فوکل پرسن ایجوکیشن عبدالغفار ناصرنے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنرلورلائی کومحکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دشتی نیخطاب کرتے ہو? کہا کہ جدید دنیا کے ابھرتے چیلنچز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بینادی حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں اور بچیوں دونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ معیاری تعلیم کے بغیر بحثیت قوم ہمارا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی کوئی پہچان۔ انہو نے کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرکے ہی جدید دنیا میں ہم اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر مضبوط معیشت اور مضبوط دفاع کا خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ اور طالبات دونوں ہمارے مستقبل کے ضامن ہے۔ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت و تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہیں جنہیں کھبی جدا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے تمام مکاتب فکر کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جن اقوام نے ترقی کے منازل تہہ کیں ہے وہ تعلیم ہی کے بدولت ممکن ہو پایا ہے اسلیے ہمیں بھی تعلیم ہی کو اولیت دینی ہوگی آئیں سب مل کر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم اخلاق انسانیت تہذیب و تمدن سکھاتی اور سمجھاتی ہیں تعلیم کی بدولت ہم ترقی پانے والے اقوام میں شامل ھوسکتے ہیں اور علم کیبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے نوجوان نسل ہمارا مستقبل ھے کیونکہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کی اصل طاقت ھوتی ھے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تعلیمی درسگاہوں میں ہم غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی ہونہار طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کریں اور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی نہ جائے
خبر نامہ نمبر1398/2023
خاران 11 اپریل:۔کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے کیڈٹ کالج خاران، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خاران اور ورکنگ وومن ھاسٹل رخشان ڈویژن کا دورہ کیا، ان پروجیکٹس سے ہمارے ملک وقوم کا روشن مستقبل وابستہ ہے، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ، کمشنر رخشان ڈویژن نے کیڈٹ کالج خاران کے دورے کے موقع پر کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اکیڈمک کلاسوں میں کیڈٹس سے ملیں، اس موقع پر کیڈٹ کالج پرنسپل پروفیسر محمد نواز سومرو نے کمشنر رخشان کو کیڈٹ کالج کے حوالے سے بریفننگ دی، کمشنر رخشان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خاران امتیاز محفوظ بلوچ، سپرٹینڈنٹ کمشنر شیر جان، پی ایس ٹو کمشنر محبوب نوتانی ساتھ تھے، کمشنر رخشان نے کیڈٹ کالج خاران کی کارکردگی کو سراہا، کمشنر رخشان نے ٹیکنکل ٹریننگ سینٹر خاران کے دورے کے موقع پر ٹی ٹی سی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر انچارج نے کمشنر رخشان کو ٹی ٹی سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دیا، کمشنر رخشان نے ٹیکیل ٹریننگ سینٹر کی کارکردگی کی تعریف کی، کمشنر رخشان ورکنگ وومن ھاسٹل کا بھی دورہ کرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، ورکنگ وومن ھاسٹل فیملی اینڈ سنگل رخشان ڈویژن کی وقت سے پہلے معیاری تعمیر پر ایکسیئن بی اینڈ آر خاران عادل نصیر کو شاباشی دی، کمشنر نے کیڈٹ کالج خاران ٹیکنکل ٹریننگ سینٹر اور ورکنگ وومن ھاسٹل میں افتتاحی پروگراموں کے انتظامات کا جائزہ لیا، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا یہ بہت بڑے پروجیکٹس ہیں ان سے خاران اور رخشان ڈویژن کا مستقبل روشن ہوگا، حکومت بلوچستان ایسے منصوبوں پر خاص توجہ دے رہی ہے، یہاں سے ہمارے مستقبل کے قابل اور باصلاحیت معمار نکلیں گے،
============

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

صوبے کے نوجوان اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیۓ درخواست دیں ۔وزیراعلئ

۔نوجوانوں کو انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میر ٹ پر نوکری دی جاۓ گی ۔وزیراعلئ کا پیغام

۔امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلئ شکایت سیل سے رابطہ کریں انکی شکایت کا ازالہ کیا جاۓ گا ۔وزیراعلئ

۔تمام انتظامی سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام خالی آسامیاں مشتہر کریں ۔وزیراعلئ

۔خالی آسامیو ں پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کیا جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔وزیراعلئ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر باعزت روزگار کی فراہمی بھی شامل

۔گزشتہ ڈیڑھ برس کی مدت میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے

۔خالی آسامیوں کو قائم ریکورٹمنٹ کمیٹیوں کے زریعہ پر کیا جا رہا ہے ۔

۔لیویز تعلیم صحت اور دیگر محکموں کی خالی آسامیوں کو اخبارات کے زریعہ مشتہر کیا جار ہا ہے

۔پولیس ایس اینڈ جی اے ڈی بورڈ آف ریونیو اور سب انجینئیرز سمیت دیگر آسامیوں پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتی کا عمل بھی جاری ہے

۔عوامی حلقوں خاص طور سے نوجوانوں کی جانب سے روزگار کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کا خیر مقدم
===========

وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے تحت آواران کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ۔ راشن تقسیم کرنے کا عمل منصفانہ انداز میں جاری رہیگا ۔ ڈی سی آواران

آواران: وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ مفت راشن پیکج کے تحت ضلع آواران کے 2500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ، تمام تحصیلوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو منصفانہ انداز وصاف و شفاف طریقے سے فہرست مرتب کرکے راشن حقداروں تک پہنچارہے ہیں اس تمام عمل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان از خود کرریے ہیں ۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری لیویز انچارج منظور احمد لیویز انچارج صابر اور لیویز انچارج امام بخش مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے ان کی فہرست مرتب کررہے ہیں ۔ ابتدائی مرحلے میں پانچ سو خاندانوں کو راشن فراہم کردیا گیا ہے ۔پیکج میں ایک گھرانے کے لئے کئی روز کا راشن موجود ہے ۔ ہر پیکج میں ضرورت کی درج ذیل اشیاء شامل کیئے گئے ہیں۔جس میں 5 کلو چینی 5 کلو دال چنا 5 کلو چنے 5 کلو چاول کرنال باسمتی 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 کلو تیل ایک کلو نمک ایک کلو چائے اور ٹینگ مشروب 1/2 کلوگرام راشن موجود ہے ۔ تمام تحصیلات آواران مشکے گشکور جھائو کے غریب مستحق عوام میں راشن تقسیم کیا جارہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے اس متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں آواران کے عوام کے لئے راشن فراہمی کا جو اعلان کیا گیاتھا وہ راشن پہنچ چکا اور عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن پیکج منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو غریب و مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں راشن فراہم کررہی ہیں اور اس تمام عمل کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ جو غریب و مستحق افراد کا حق ہے وہ انہیں مل جائے اس وقت تک پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور مذید دو ہزار راشن بھی تمام تحصیلوں کے عوام میں تقسیم کردیا جائے گا ۔
========
گورنر بلوچستان کا بیرونی سرمایہ کاروں سے خطاب

اسلام آباد 11 اپریل : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سموار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیرونی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف انٹرنیشنل امداد فراہم کرنے والے اداروں اور تنظیموں کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر ہاشو فاونڈیشن کی کاوشیں خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور بلوچستان کی بڑھتی تجارتی اور جغرافیائی اہمیت کے تناظر میں اس تقریب کا اہتمام بروقت اور مناسب ہے. ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل اور وسائل سے دنیا کو آگاہ کیا جائے. ایک جانب ہمارا صوبہ پسماندگی اور قدرتی آفات کا شکار ہے تو دوسری طرف بےپناء معدنی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے. ہمیں اپنے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد اور غربت زدہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کا تعاون درکار ہے. دوسری جانب اپنے وسائل کو ترقی دینے اور اسے صوبے کے عوام کیلئے بروئے کار لانے کی غرض سے بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہماری حکومت صوبے میں تعمیر و ترقی خاص طور سے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ بلوچستان کو حاصل محدود سرمایہ میں یہ سب کچھ ممکن ہے. امداد فراہم کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو آگے بڑھ کر اس شعبے میں ہماری مدد کرنی چاہیے خاص طور پر ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سمارٹ کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز اور اسٹوڈنٹس بسوں کی فراہمی خصوصی اہمیت کے حامل ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان نے ہاشو فاونڈیشن کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ خان سمیت تقریب کے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اُمید ظاہر کی کہ تعاون اور اشتراک کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہیگا.
=======================
گورنر بلوچستان /این ڈی ایم اے چیرمین ملاقات

اسلام آباد 11 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں سیلابوں اور بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی امداد اور بحالی کیلئے جاری عمل میں اس بات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ امدادی سامان متاثرین تک پہنچے. انہوں نے صوبہ میں پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کی تعریف کی تاہم امدادی سامان کی تقسیم کے عمل میں شفافیت لانے پر زور دیا تاکہ سرکاری بجٹ سے جاری ہونے حصہ کا درست استعمال ممکن ہو اور کسی طور اس فنڈ کے ضائع ہونے کا کوئی امکان نہ ہو. یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت کو بھی موجودہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر اپنی ترجیحات میں رد و بدل کرنا چاہیے اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو آولیت دینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنا کر اور فوری اہمیت نہ رکھنے والے منصوبوں کو چھوڑ کر صرف ضروری منصوبوں پر عمل کیا جائے تو ایک جانب عوام کو ریلیف مل سکتا ہے اور دوسری طرف قومی خزانے پر بوجھ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے. گورنر بلوچستان نے چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو امدادی کارروائیوں اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.
============================

گورنر بلوچستان /ڈاکٹر اسحاق بلوچ ملاقات

اسلام آباد 11 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال ، صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی، مردم شماری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کا فروغ دینے، مشاورت کے رحجان کو وسعت دینے اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے جیسے امور بھی زیر بحث آئے. دونوں رہنماوں نے باہمی سیاسی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا.
========

اسلام آباد 11 اپریل 2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گروپ آف کمپنیز کی سربراہ آمنہ ملک ملاقات کر رہی ہیں
=========


گورنر بلوچستان /این ڈی ایم اے چیرمین ملاقات
===


وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کی ڈائریکٹر نیوز سماء طارق محمود سے ملاقات

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب بڑا صوبہ ھے لیکن ملکی الیکٹرانک میڈیا میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا افسوسناک ھے

بابر یوسفزئی ترجمان وزیر اعلی بلوچستان

بلوچستان کے ایشوز پر کوریج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار

سماء نیوز کے ڈائریکٹر نیوز کا بلوچستان کے ایشوزپر وقت دینے کا وعدہ

====

خبرنامہ نمبر1388/2023
کوئٹہ11اپریل :۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوااجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر، ایڈیشنل ا?ئی جی پولیس سلمان چوہدری،ڈی جی لیویز ،ڈی آئی جی پولیس عظیم شہاب لٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹئہ،و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں شہداءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے صوبے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاءنے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں اب تک صوبےمیںدہشتگردی کے 4 واقعات ہوئے ہیں بریفنگ میں بتایا گیا زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کے درجنوں منصوبوں کو ناکام بنایا گیا اجلاس میں یوم علی کے موقع پر فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی گئی اس موقع پر اجلاس کے شرکاءسے وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کرنا ہو گا جبکہصوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اور جدید آلات فراہم کئے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1389/2023
ٍ کوئٹہ 11 اپریل:۔ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ کچلاک میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوئے شہدائ میں علی اکبر, فیض محمد, محمد جاوید, اور چنگیز خان شامل ہیں. اس واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دہشتگردوں نے چھپ کر پولیس پر بزدلانہ وار کیا جس پر جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی فورسز کے بلند حوصلے,جرت اور عزم کو قوم سلام پیش کرتی ہے.جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی قیام امن کیلئے پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں.شہدائ قوم کا فخر ہیں قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہدائ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں.لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں.اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین. قیام امن اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔دہشتگردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1390/2023
کوئٹہ 11اپریل :۔صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت محکمہ پولیس میں جاری سال 2022-23 ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی وزیر خان ناصر اے آئی جی ڈویلپمنٹ جاوید غرشین کے علاوہ چیف انجینئر کوئٹہ بلڈنگ ایوپ ناصر چیف انجینئر بلڈنگ خضدار زون فیض محسن چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام موجود تھے اجلاس کو صوبہ بھر میں محکمہ پولیس کے بلڈنگ سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا محکمہ پولیس صوبے کا انتہائی اہم محکمہ ہے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے لہذا محکمہ پولیس میں جاری بلڈنگ انفراسٹرکچر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے محکمہ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آے گی سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے ہدایت کی کہ اہم نوعیت کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسطرح کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس اور عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا صوبے میں جاری تمام منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے موجودہ صوبائی حکومت کی بھی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے اس حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی نہیں ہونی چاہیے تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1391/2023
کوئٹہ 11اپریل:-21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کی مناسبت سے صوبے کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سماج عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اوریوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے منعقدہ جلوسوں اور مجالس کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے فلیڈ افسران تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہارآئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓکی مناسبت سے جلوس کی سیکورٹی انتظامات اور امن امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ، اے آئی جی آپریشن معروف صفدر ،ایس ایس پی آپریشن ذوہیب محسن یوم علیؓ کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس میں شریک تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے کہاہے کہ سکیورٹی انتظامات کے دوران پولیس ٹیمیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اور اسلحہ کی نمائش،لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی یا نقص امن کی کوشش پر سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹس اور مقامات کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں جبکہ سپروائزری افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے موثر بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں جبکہ جلوس روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستے میں سادہ لباس میں اہلکاربھی تعینات کئے جائیں اور خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ آئی جی بلوچستان نے تاکید کی کہ جلوسوں اور مجالس کی عمارتوں اور روٹس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لائٹنگ کا مکمل انتظام کیا جائے اورمجالس اور جلوسوں کے مقامات پرہنگامی صورتحال کیلئے ایمبولینسز اورریسکیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی انتظامات کے دوران مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ مستقل رابطہ رکھا جائے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر شہریوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔آئی جی بلوچستان نے مزید کہا کہ حسا س مقامات اور گرد نواح پر ایگل اسکواڈ اور پیٹرولنگ فورسز کا گشت کا دورانیہ بڑھایا جائے تمام اضلاع کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی میں قطعی تاخیر نہ برتی جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1392/2023
آواران11اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ مفت راشن پیکج کے تحت ضلع آواران کے 2500 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ، تمام تحصیلوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو منصفانہ انداز وصاف و شفاف طریقے سے فہرست مرتب کرکے راشن حقداروں تک پہنچارہے ہیں اس تمام عمل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان از خود کرریے ہیں۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری لیویز انچارج منظور احمد لیویز انچارج صابر اور لیویز انچارج امام بخش مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے ان کی فہرست مرتب کررہے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں پانچ سو خاندانوں کو راشن فراہم کردیا گیا ہے۔پیکج میں ایک گھرانے کے لئے کئی روز کا راشن موجود ہے۔ ہر پیکج میں ضرورت کی درج ذیل اشیاءشامل کیئے گئے ہیں۔جس میں 5 کلو چینی 5 کلو دال چنا 5 کلو چنے 5 کلو چاول کرنال باسمتی 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 کلو تیل ایک کلو نمک ایک کلو چائے اور ٹینگ مشروب 1/2 کلوگرام راشن موجود ہے۔ تمام تحصیلات آواران مشکے گشکور جھاﺅ کے غریب مستحق عوام میں راشن تقسیم کیا جارہاہے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے اس متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک میں آواران کے عوام کے لئے راشن فراہمی کا جو اعلان کیا گیاتھا وہ راشن پہنچ چکا اور عوام میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن پیکج منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا ہے جس کے لئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو غریب و مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے انہیں راشن فراہم کررہی ہیں اور اس تمام عمل کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ جو غریب و مستحق افراد کا حق ہے وہ انہیں مل جائے اس وقت تک پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور مذید دو ہزار راشن بھی تمام تحصیلوں کے عوام میں تقسیم کردیا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ 11اپریل :۔ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت۔ سید عطائ اللہ شاہ بخاری ایگریکلچر آفیسر موسیٰ خیل۔ سید کلیم اللہ شاہ۔ سید محمود شاہ۔ سید مطیع اللہ شاہ کی والدہ ماجدہ جو کہ بقضائے الہی وفات پاگئیں ہیں جنکی فاتحہ خوانی آبائی گاو¿ں محسن آباد کنگری ضلع موسیٰ خیل میں جاری ہے۔ بعدازاں مورخہ 16 اپریل 2023 بروز اتوار کو گلی نمبر 5 بخاری ولا (Bukhari Villa) فیصل ٹاون بروری روڈ کوئٹہ میں فاتحہ لی جائیگی۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح ناصر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سلمان چوہدری،ڈی جی لیویز ،ڈی آئی جی پولیس عظیم شہاب لٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹئہ،و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی گئ ۔

اجلاس کے شرکاء کو صوبے میں امن و امان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی،

دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں اب تک صوبےمیں دہشتگردی کے 4 واقعات ہوئے ہیں

بریفنگ میں بتایا گیا زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا،

پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردی کے درجنوں منصوبوں کو ناکام بنایا گیا

اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کرے، وزیر داخلہ

صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی ۔وزیر داخلہ

اجلاس میں یوم علی کی مناسبت سے فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات ۔وزیر داخلہ

پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اور جدید آلات فراہم کئے جائیں۔ وزیر داخلہ

یوم علی کی شہادت کی مناسبت سے جلوس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات ۔وزیر داخلہ
 
================

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ، آئی جی ایف سی چوہدری امیر اجمل اور دیگر اعلیٰ حکام کچلا ک آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شریک ہیں