پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے دین اسلام کی خدمات کرنے والے اشاعتی ادارے اجتماعی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں

لاڑکانہ ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان ) پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے دین اسلام کی خدمات کرنے والے اشاعتی ادارے اجتماعی نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔میڈیا کے تمام دوستوں کا سماجی انسانی بھلائی کے کاموں ، نیکی کی دعوتِ کو گھر گھر پہنچانے میں اہم اور تاریخی کردار ہے، دعوت اسلامی کا مدنی ماحول نوجوانوں کو فیشن کی یلغار سے نجات دلانے اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پاک پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ دے رہا ہے ۔ مختصر زندگی میں وہ کام کریں جس سے آللہ اور آس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی حاصل ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مرکزی ذمہ دار حاجی محمد عثمان عطاری نے لاڑکانہ پریس کلب کے جنرل سکریٹری محمد عاشق پٹھان سے خصوصی ملاقات کی جبکہ پریس کلب کے دیگر صحافیوں سید جاوید شاھ، محمد یونس ڈیتھو ، محمد نصیر کھاوڑ جبکہ دعوت اسلامی کے وفد میں صوبائی ذمہ دار محمد زوار عطاری، ڈویژن ذمہ دار عبد الحفیظ عطاری ، عبدالفتاح عباسی، محمد کامران عطاری، محمد آصف عطاری و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی عالمی پریشانیوں کے دور میں نوجوانوں کی اصلاح کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ دعوت اسلامی کے ذریعے نوجوانوں کا سنت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ قابلِ قدر پے۔ دعوت اسلامی رمضان المبارک کے مہینے میں پورا ماھ اعتکاف فیضانِ مدینہ میں کرانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو رمضان المبارک میں نیکیاں کرکے اپنے مالک حقیقی کو راضی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر کام اللہ تعالیٰ کی رضا کےلئے کام کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر عالم اسلام خصوصاً پاکستان کی ترقی ، خوشحالی ، امن و سلامتی سمیت ملک میں بہتر استحکامِ اور مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی دعائیں مانگی گئیں ۔
================