انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ میں لانڈھی پولیس کو رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔ لانڈھی پولیس نے ارسلان تاج کی گرفتاری کے لئے منتظم عدالت سے اجازت طلب کرلی۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے لانڈھی پولیس کو ملزم کی گرفتاری کی اجازت دیدی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارسلان تاج کے خلاف لانڈھی تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں تفتیش کے لئے ملزم کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔ ارسلان تاج ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
===============