ماں، بہن اور بیٹی انمول رشتے، خواتین انتہائی قابل احترام ، ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی

اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشرہ میں آگے بڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ خواتین کے عالمی دن پر اظہار خیال

کراچی (نعیم اختر) معروف تاجر و صنعت کار ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے کہا ہے کہ خواتین کے ماں، بہن اور بیٹی کے انمول رشتہ سے منسلک خواتین انتہائی قابل احترام ہیں یہ باتیں ڈاکٹر شام سندر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ پاکستانی خواتین بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں میں خواتین کی خدمات قابل ستائش ہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشرہ میں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ملک و قوم کی تعمیر و ترقی خواتین کے کردار کے بغیر ناممکن ہے معاشرہ میں اہم خدمات انجام دینے والی خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ڈاکٹر شام نے مزید کہا کہ معاشرے کی تشکیل نو کیلئے خواتین کے کردار سے مستفید ہونا ہوگا جس سے معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کی حقیقی انقلابی روایت زندہ کرتے اور عورتوں و خصوصی محنت کش عورتوں کے حقوق کا دفاع عالمی اور ملک پاکستان میں زوروشور سے منایا گیا۔