پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرپرسن ویمن پارلمینٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان کی بیس خواتین انٹرنیشنل ای کامرس سے وابستہ ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد بچیوں کو ای کامرس کی تربیت فراہم کی جاررہی ہے

°°°
خبرنامہ نمبر23 /581
کوئٹہ 27 فروری :-پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرپرسن ویمن پارلمینٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ اسوقت بلوچستان کی بیس خواتین انٹرنیشنل ای کامرس سے وابستہ ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد بچیوں کو ای کامرس کی تربیت فراہم کی جاررہی ہے سوشل میڈیا کرائم سے متعلق وفاقی وزارت قانون کو سفارشات کی ترسیل کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر ضروری قوانین کی تشکیل پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان ، یو این ڈی پی ، یو این ایف پی اے ، یو این ویمن اور جاز کے اشتراک سے منعقدہ ڈیجٹلائزیشن کے عمل میں خواتین کے کردار سے متعلق مشاورتی نشست سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار ، بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین ، رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان ، زلیخہ مندوخیل اور یو این ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنٹ ہیڈ عمارہ درانی بھی موجود تھیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لئے محکمہ آئی ٹی مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کررہا ہے جبکہ سرکاری اداروں میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے مقامی سطح پر مختلف ایپس بھی بنائی گئی ہیں بلوچستان میں مرد و خواتین کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل تک یکساں رسائی دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جن کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیشنل اور پراونشل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی مشاورت کو خوش آمدید کہا جائے گا اور ان کی مرتب کردہ تجاویز کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور گوادر سیف سٹی پروجیکٹس میں خواتین کے حقوق ان سے جڑے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تربت میں خواتین پولیس اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ نصیر آباد اور خضدار میں ویمن پولیس اسٹیشن کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اس موقع پر نینشل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن پاکستان کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کمیشن کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں پورے ملک میں خواتین اسٹیٹس کمیشنز کے قیام سے پاکستان میں خواتین کی معاشی اقتصادی اور معاشرتی حیثیت کو صنفی امتیاز سے مبرا کرکے مساواتی عمل کو یقینی بنایا جائے گا پروگرام کے اختتام پر نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار اور بلوچستان کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے مہمان خاص ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو شیلڈ پیش کی_
====
خبرنامہ نمبر23 /580
کوئٹہ27 فروری ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہندوستانی ائیر فورس کو پاکستانی شاہینوں کی جانب سے دیۓ گئے سرپرائز کے چار سال پورے ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی فضائیہ کے فاتحین کا وہ سنہرا ترین دن تھا کہ جس دن ہمارے شاہینوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اپنی فضائی مہارت اور برتری کا واضح ثبوت دیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کا جانفشانی سے دفاع کیا ہے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
========
خبر نامہ نمبر582/2023
کوئٹہ 27 فروری۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کوہلو کے علاقے جنتلی میں لیویز کی گاڑی پر لینڈ مائنز دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیاں سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کر سکتیں بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے متحد اور پر عزم ہیں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زخمی لیویز اہلکار وں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کیرنے ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
خبر نامہ نمبر583/2023
کوئٹہ 27فروری:۔ایم ڈی ٹی ایف وفد کا بلوچستان صوبائی اسمبلی کا دورہ کیاپبلک اکاونٹس کمیٹی کے آفیسران نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کے کردار اور کام کے طریقہ کار کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ ایم ڈی ٹی ایف کے وفد کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز ایڈینشنل سیکریٹری پی اے سی سراج الدین لہڑی کی صدارت میں بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی ٹی ایف کا وفد Marlene Schild اور عمران خان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری کے علاوہ پی اے سی کے چیف اکاونٹس آفیسر سید ادریس آغا، جی پی پی کے گورنینس اسپیشلسٹ عبدالقادر ناصر، کمینویکشن اسپیشلسٹ مہوش نے شرکت کی۔ وفد کو بلوچستان اسمبلی میں پی اے سی کے کام کے بارے تفیصلا آگاہ کیا گیا۔ وفد کو چیف اکاونٹس آفیسر سید ادریس آغا نے پی اے سی کے بارے میں ملٹی میڈیا پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران جی پی پی کے عبدلقادر ناصر نے جی پی پی کے بلوچستان اسمبلی میں کارکردگی پر روشی ڈالی۔محترمہMarlene Schildنے ایم ڈی ٹی ایف کے بلوچستان اسمبلی میں مختلف پروگرامز کے پایہ تکمیل کو پہنچنے پر خوشی کا آظہار کیا اور اس سلسلے میں تفصیلا گفتگو کی نیز مستقبل میں مزید تعاون کا اعادہ بھی کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری سراج الدین لہڑی نے کہا کہ ایم آئی ایس بلوچستان کا وہ واحد انفارمیشن سسٹم ہے جس سے اب پاکستان کے دیگر اسمبلیوں کو اسی انداز میں ڈیجیٹلا ئیز کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے اس پراجیکٹ سے اسمبلی میں اکاونٹیبلٹی کے کام میں مزید آسانی آگئی ہے ورلڈ بینک کے تعاون سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے انفارمیشن سسٹم پراجیکٹ، ممبران پی اے سی اور اسٹاف کی استبداد کو وسعت دینے میں انکی کاوشوں کو سراہا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے آخر میں ورلڈ بینک، جی پی پی اور این ڈی ٹی ایف کا شکریہ ادا کیا۔
خبر نامہ نمبر584/2023
اوستہ محمد 27فروری:۔شجرکاری مہم کے حوالے سے استا محمد میں بھی مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد ساگر کمار ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر استا محمد سپرینڈنٹ عبدالرحمن بلوچ سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے تقریب میں شریکِ دیگر آفیسران نے بھی پودے لگائے اسسٹنٹ کمشنر استامحمد ساگر کمار نے کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کا ٹارگٹ 50 ہزار پودے لگانے کا ھے اس لئے تمام ضلعی آفسیران اور کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں محکمہ جنگلات کی جانب سے تمام ذمہ دار آفسیران کو مفت میں پودے فراہم کیے جائیں گے پودوں کو لگانے کے بعد پودوں کی دیکھ بھال کرنا بھی ہم سب پر لازم ہے تاکہ یہ ننھے پودے بڑے ہو کر تناور درخت بن سکیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام دفاتر میں پودے لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے سرکاری دفاتر اسپتالوں میں بھی پودے لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اس لئے ثواب کی نیت سے ہمیں اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔
خبر نامہ نمبر585/2023
نصیرآباد27فروری:۔تمام ضلعی آفسیران شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں سرکاری دفاترز رہائش گاہوں اسکول ہسپتالوں کینال اس کی ذیلی شاخوں اور لنک روڈز کے کنارے پر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی محکمہ جنگلات مزید پودوں کی فراہمی کا انتظام کرے تاکہ نصیرآباد کو سرسبزوشاداب بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے شجرکاری مہم سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ عبیداللہ پندرانی حاجی خان جونیجو محمد کاظم لونی ڈاکٹر علی عبداللہ ساسولی رحیم بخش جویا اور محمد سلیم بہرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ تمام افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ اپنے دفاتر میں پودے لگوائیں گے اور ان کی آبیاری پر بھی خصوصی توجہ دیں گے تاکہ یہ ننھے پودے تناور درخت بن سکیں ہمیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کے احکامات کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا تاکہ علاقے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے جبکہ مختلف سکولوں میں بچوں کے نام اے منسوب پودے بھی لگائے جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پودے لگاکر مہم کا آغاز کیا۔


خبر نامہ نمبر586/2023
حب27فروری:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ہدایات کی روشنی میں قلات ڈویژن کے دیگر اضلاع کیطرح 27فروری سے 5 مارچ تک موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے خصوصی پلان جاری کردیا ہے تحصیل سونمیانی تحصیل گڈانی تحصیل وندر تحصیل حب اور تحصیل دریجی کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم شروع کردی گء یے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کے دفتر سے جاری کردہ ہیبڈآؤٹ کے مطابق وزیراعظم کے سرسبز پاکستان وژن کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے ضلع حب کی تحصیل دریجی کے سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ ویراحب اور ہنی دان ڈیم کے کمانڈایریاز میں خصوصی شجرکاری کیلئے سائٹ کا انتخاب کیا گیا ییسرکاری ہینڈآؤٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی محکمہ جنگلات کی جانب سے شہریوں میں مختلف اقسام کے پھول دار پودوں کے ساتھ ساتھ چھاؤں پیدا کرنے والے درختوں کے پودے بھ تقسیم کی جا ئینگی ڈپٹی کمشنر حب کے احکامات پر محکمہ تعلیم کے سرکاری اسکولز دینی مدارس سرکاری ہسپتالوں اور بی ڈی اے کی ریگولیٹری اتھارٹی کے زیرنگرانی قائم گڈانی شپ بریکنگ یارڈ بی ڈی اے کمپلیکس اورڈام۔بندر کے ساحلی علاقوں می شہریوں کے تعاون سے خصوصی شجرکاری مہم شروع کی جارہی ہے ضلع حب کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے ضلع بھر میں پلان کے تحت ہفتہ شجرکاری وآگاہی مہم کے انعقاد کو سراہتے یوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر قومی شجرکاری مہم کو اہم پیشرفت قراردیا ہے۔
خبر نامہ نمبر587/2023
چمن 27فروری:۔ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل ابراہیم نے کلی صحبت خان لیویز ناکہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا ان کی پناہ گاہوں تک کیا جائے گا وہ زیادہ دیر قانون کے گرفت سے بچ نہیں پائیں گے ان سماج دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں جاہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا امن و امان کے لئے ہمارے جوانوں نے بڑی قربانی دی جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قبل ازیں انھوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے ناکہ پر موجود لیویز اہلکار کے زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرتکبین کو انجام تک پہنچا یا جائے گا۔
خبر نامہ نمبر588/2023
خضدار27 فروری:۔ ایڈیشنل کمشنر قلات اصغرشہباز سیکشن آفیسر وومین ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کوئٹہ بلوچستان آصف حسین لاء آفیسر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر خضدار ظفر اقبال شاہوانی مینیجر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر کوئٹہ میڈم روبینہ زہری مینیجر شہید بے نظیر بھٹو وومن سینٹر خضدار میڈم روبینہ کریم شاہوانی و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیاء میں تغیر پذیر ماحولیات کے چیلجنز سے نمٹنے کا واحد راستہ درخت لگانا اور اس کی حفاظت کرنا ہے درخت کے بے شمار فوائد ہیں اس لیئے ضروری ہے کہ معاشرے میں اس حوالے سے خصوصی شعور وآگاہی پیدا کرکے شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو وومن سینٹر خضدار میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل مہمان اور منتظمین نے فرداً فرداً درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت پھل دیتے ہیں سائیہ دیتے ہیں اور ماحولیات کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ زیادہ بارشیں بھی درختوں کی وجہ سے ہوتی ہیں لہذا اس حوالے سے ہر فرد پر درخت لگانے کو اپنے اوپر لازم سمجھے اور اپنے ارد گرد درخت لگاکر اس کار خیر میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ درخت کے ان فوائد کو دیکھتے ہوئے شہری زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور پھر اس کی حفاظت بھی کریں درخت کی دیکھ بھال کریں اس کو پانی فیں تاکہ وہ بڑا ہوکر تناور درخت بن جائے اور اس کے فوائد حاصل ہوں۔
==============================

خبر نامہ نمبر589/2023
کوئٹہ 27فروری۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے اور خود ساختہ قیمت مقررہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے 35افرادکو گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھجوادیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطا المنعم اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ حسیب شجاع نے جان محمد روڈ جوائنٹ روڈ سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16ڈیری فارمز مالکان اور 19دکاندار گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دودھ فروشوں کی جانب سے فی لیٹر 200روپے مقرر کرنا انتظامی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے کسی بھی ایسوسی ایشن کو از خود سرکاری نرخنامہ مقرر کرنیکی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی ہیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کر کے از خود نرخنامہ 200روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کی لہر پیدا کر کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔لہذا ڈیری فارم مالکان اور دکانداران سرکاری نرخ کے مطابق دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں خود ساختہ اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر نامہ نمبر590/2023
نصیرآباد27فروری:۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ کی نگرانی میں کچھی کینال فیز ٹو کے سروے کا کام شروع کر دیا گیا سروے کی ٹیموں نے لنڈا بالینہ سمیت دیگر علاقوں سے گزرے گی فیز ٹو پچاس کلومیٹر پر محیط ہوگی سروے کی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ کی نگرانی میں کام جاری رکھا اس موقع پر تحصیلدار ذوالفقار شاہ بابو غلام جان سمیت دیگر افراد موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے کہاکہ کچھی کینال یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا فیز ٹو کی تکمیل سے سینکڑوں ایکڑ اراضی مزید سیراب ہوگی اور نصیرآباد میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا کچھی کینال کی تکمیل سے یہاں کے مقامی لوگوں کی معیار زندگی میں مزید بہتری آئے گی کسان اور کاشتکار خوشحال ہوں گے کچھی کینال سے لاکھوں میٹرک ٹن اجناس کی پیداوار حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ھوگا جس کی بدولت ملک و صوبے میں ذرعی انقلاب برپا ہوگا۔
============================