پاکستان نرسنگ کونسل کے نام سے جعلی ادارہ چلانے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی

پاکستان نرسنگ کونسل کے نام سے جعلی ادارہ چلانے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

ڈائریکٹر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر EGOA یونٹ اسلام آباد رانا شاہد حبیب کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف کارروائی پاکستان نرسنگ کونسل کی شکایت پر کی گئی

ملزمان پاکستان نرسنگ کونسل کے نام سے جعلی ادارہ چلانے میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان میں آصف محمود، عبدالرزاق اور امین خان شامل ہیں۔

ملزمان نے عام شہریوں سے بھاری رقوم کے عوض جعلی نرسنگ ڈپلومہ، ڈگریاں، نرسنگ کارڈز جاری کئے۔

ملزمان نے کھنہ پل اسلام آباد میں دفاتر بنا رکھے تھے۔

ملزمان نے پنجاب اور کے پی میں 18 سے زائد جعلی کالج رجسٹر کئے ہوئے تھے۔

دوران تلاشی دفتر سے بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، نرسنگ سرٹیفیکیٹ، کارڈز، سرٹیفیکیٹ بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے کلر پرنٹر اور مٹل ڈائیں، مونوگرام امبوز مشینیں بھی بر آمد کر لی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بر آمد کر لئ گئ۔

ملزمان نے آن لائن داخلے کے نام پر بھاری فیسیں وصول کی ہوئی تھی۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز/ اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان ایف آئی اے