-ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران ہسپتال میں تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سمیت طبی عملہ سے بھی ملاقات کی

گوادر24 فروری:-ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمن قمبرانی نے جمعہ کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران ہسپتال میں تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سمیت طبی عملہ سے بھی ملاقات کی ان سے انکے مساٸل دریافت کیے۔ اس موقع پر ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر آفتاب احمد نے انڈس ہسپتال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ لوگوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت مفت مہیا کرنے کیلٸے ہسپتال میں نٸے ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعنیات کیے گٸے ہیں جبکہ لیبارٹری، میڈیسن اور دیگر شعبوں میں بہتری پیدا کی گئی ہیں۔ اور علاج معالجہ سمیت نظم نسق، تعمیر و مرمت اور صفاٸی ستھراٸی کی صورتحال بہتر بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے جی ڈی اے ماڈل بیچ پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے تعمیراتی کام میں تیزی پیدا کرکے فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اور کہا کہ ماڈل بیچ پارک جی ڈی اے کا ایک اہم عوامی اور تفریحی منصوبہ ہے جس کی اہمیت کے پیش نظر پارک میں چھوٹے اور بڑوں کی سیر تفریح کے تمام چیزیں دستیاب ہوں۔

°°°
خبرنامہ نمبر23 /533
گوادر24 فروری:- ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ھے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے گوادر میں بجلی کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے 100 میگاواٹ کے ایران،گوادر پاور ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے ، اس منصوبے کے تحت گوادر کو ایران سے 100میگا واٹ بجلی میسر آئے گی ۔اس سلسلہ میں نیشنل ڈسپیچ کمپنی ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ،گوادر پورٹ اتھارٹی ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، چائنہ اوورسی پورٹ ہولڈنگ کمپنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ 100 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی فائنل ٹیسٹنگ کامیابی سے کر لی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے منصوبے کی نقاب کشائی کے بعد گوادر کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گاایک ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گوادر میں اپنے دورے کے دوران گوادر پورٹ پر کراس سٹفنگ کی پہلی سہولت کے منصوبے، گوادر پورٹ پر ڈریجنگ کے آغاز اور گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں بوٹ انجنوں کے چیکس کی تقسیم کا بھی افتتاح کریں گے۔100میگا واٹ بجلی کی درآمد کے منصوبے میں 29 کلو میٹر طویل ڈبل سرکٹ 132 KV ٹرانسمیشن لائن گبد ریمدان (پاک ایران سرحد)کے قریب پاکستانی شہر کلاتو سے جیوانی گرڈ اسٹیشن تک بچھائی گئی ہے۔ جیوانی گرڈ سٹیشن سے گوادر گرڈ اسٹیشن تک 75 کلو میٹر طویل ڈبل ٹرانسمیشن لائن پہلے ہی بچھائی جا چکی ہے۔
°°°
==========================