گورنرسندھ سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن کی ملاقات


شہر میں امن و امان کی صورتحال، پی ایس ایل کے لئے سکیورٹی پلان، اس پر موثر عملدرآمد،سیلاب متاثرین کی بحالی میں پولیس کے کردار پر تبادلہ خیال

کراچی ( فروری 24 ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، پی ایس ایل کے لئے وضع کئے گئے سکیورٹی پلان، اس پر موثر عملدرآمد،سیلاب متاثرین کی بحالی میں پولیس کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گرد شہر قائد کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اور کراچی پولیس آفس پر حملہ بھی اس سلسلہ کی کڑی تھی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے بہادری سے اس گھناﺅنی سازش کو ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ واقعہ کے شہدا قوم کے ہیرو ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پولیس کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
=============