یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کارپوریٹ لنکجز ایند پلیسمنٹ (OCLP) کے زیر اہتمام   گروتھ ان ایمپلائبلٹی اینڈ فیوچر لینڈ سکیپ – چیزنگ دی ڈریم کریئر کے موضوع پر سالانہ کیریئر فیئر 2023کا انعقاد کیا گیا


لاہور  (جنرل رپورٹر )  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کارپوریٹ لنکجز ایند پلیسمنٹ (OCLP) کے زیر اہتمام   گروتھ ان ایمپلائبلٹی اینڈ فیوچر لینڈ سکیپ – چیزنگ دی ڈریم کریئر کے موضوع پر سالانہ کیریئر فیئر 2023کا انعقاد کیا گیا جس میں 124 قومی اور بین لاقوامی کمپنیز نے اپنے سٹال لگائے اور موقع پر فارغ التحصیل طلباء کو جابز آفر کیں۔

کیرئیر فیئر 2023 میں ہیلتھ کیئر، فنانس، ٹیکنالوجی، ہاسپیٹیلٹی سمیت سروس شوز،میکڈونلڈز، ہیکو، روزی ڈاٹ پی کے، بینک آف پنجاب،کیونِ، یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر، نیکسٹ برج، آدم جی انشورنس شوکت خانم میموریل ہسپتال اور اسٹائلو شامل تھیں۔  ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو یایم ٹی عابد شیروانی، ڈائریکٹر (OCLP) قرۃ العین بابر، مینیجر حسنین رشید اور مہمان خصوصی سی اواو نیوٹریکو موریناگا ڈاکٹر عثمان بھٹی نے کیرئیر فیئر کا افتتاح کیا اور تمام سٹالز کا دورہ کیا۔
 
اس کے علاوہ، ملازمت میں اضافہ، مستقبل کے منظر نامے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور کام کی جگہ میں موافقت پر پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ طلباء کی ایک بڑی تعداد بشمول فارغ التحصیل طلبا اور المنائیز نے سٹالز کا دورہ کیا جہاں کارپوریٹ کمپنیز نے انکے علم، مہارت اور جذبے کا جائزہ لیا۔

ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے بتایا کہ یو ایم ٹی ایک تحقیق پر مرکوز یونیورسٹی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گریجویٹس بامقصد انداز میں انڈسٹری کے ساتھ کام کریں اور ان سے منسلک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی عالمی سطح پر 527 ویں نمبر پر ہے اور یہ کامیابی بہترین قیادت، انتظامیہ اور فیکلٹی کے ٹیم ورک کی وجہ سے ہے۔ ڈاکٹر آصف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یو ایم ٹی مارکیٹ کے لیے تیار گریجویٹس پیدا کرنے کیلئے اپنے پروگراموں کی مسلسل نظر ثانی کر تی ہے۔ آخر میں انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ آپ جہاں بھی جائیں ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام کریں اور ہمیشہ کام کو اپنی ترجیح بنائیں۔

ڈاکٹر عثمان بھٹی، سی او او نیوٹریکو موریناگا نے اپنے خطاب میں طلباء اور المنائیز کو نصیحت کی کہ وہ غیر معمولی راستہ اختیار کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں کیونکہ یہ وہ چیز ہے جو آپ کو باقی سب سے الگ پہچان دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈگری ایک بنیادی ضرورت ہے اور محنت ہر چیز کو مات دیتی ہے۔ ڈاکٹر بھٹی نے نوجوانوں کو مزید بتایا کہ وہ پر امید رہیں، محنتی بنیں اور ثابت قدم رہ کر مشکلات کا مقابلہ کریں۔

ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف اور ہیڈ او سی ایل پی نے ڈاکٹر عثمان بھٹی اور دیگر کمپنیز کے سی ای اوز کو سووینئرز پیش کیے