مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ پنجابی کی جانب سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا


لاہور(جنرل رپورٹر)مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر لاھور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ پنجابی کی جانب سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پنجابی زبان کو فروغ دینا تھا واک میں وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور شعبہ پنجابی کی سربراہ ڈاکٹر مجاہدہ بٹ سمیت اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان ہمارے ملک کی ثقافت ہے اور پنجابی تہذیب کی آئینہ دار ہے ۔
واک میں طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کی قیادت میں واک سوشل سائنس بلڈنگ سے شروع ہو کے بشری متین بلڈنگ پر اپنے اختتام کو پہنچی۔