جاوید میانداد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل – ٭ گورنر سندھ نے پاکستان کے سابق کپتان کی خیریت دریافت کی

پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید میاں داد اچانک چکر آنے پر گر گئے تھے۔

============================

٭گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کو ٹیلی فون
٭ گورنر سندھ نے پاکستان کے سابق کپتان کی خیریت دریافت کی۔
٭ آپ پوری قوم کے ہیر و ہیں۔ گورنر سندھ
٭ پوری قوم آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ کامران خان ٹیسوری
٭ جاوید میاں داد نے صحت کے بارے میں استفسار پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
======================