ملک میں نیٹ میٹرنگ کو مزید فروغ ملے گا – لوڈشیڈنگ دورانیہ کا انحصار علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے


نیپرا کا ڈسٹری بیوٹیڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موجودہ نیپرا (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹیڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015میں ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی 19روپے 32پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے،نیپرااعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے نیپرا (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹیڈجنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015میں مجوزہ ترمیم پر فیصلہ جاری کر دیا،اتھارٹی نے ریگولیشنز میں ترمیم کیلئے اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے رائے مانگی تھی، اتھارٹی نے سماعت کے دوران اور تحریری طور پر کی گئی اسٹیک ہولڈرز کی گزارشات کا بغور جائزہ لیا ،مذکورہ بالا بحث کے پیش نظر، اتھارٹی نے موجودہ نیپرا (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015 میں ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گئے، اس فیصلے کے تحت ملک میں نیٹ میٹرنگ کو مزید فروغ ملے گا۔
https://e.jang.com.pk/detail/369890%22
=======================================

) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی ۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی ۔ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ۔ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔بجلی صارفین پر3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا ۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3روپے82 پیسے ہوجائے گا ۔ وفاقی کابینہ کی ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ۔ ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24کیلئےلاگو ہو گا ۔ وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی ۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا ۔
================================

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ لیاری میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی تردیدکرتےہیں لیاری میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق جاری ہے، جب کہ لوڈشیڈنگ دورانیہ کا انحصار علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، جس کا شیڈول کے۔ الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہےترجمان کے۔ الیکٹرک نے مزید کہا کہ بلوں کی عدم ادائیگی اور ٹیکنیکل وجوہ کی بنیاد پر بجلی کی بندش کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ بلوں کی بر وقت ادائیگی کریں اور بجلی چوری کے خلاف تعاون کریں تاکہ بجلی فراہمی میں بہتری آسکے۔

===========================

) نیپرا نے لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بڑھانے والے والے صارفین کے لئے بڑے ریلیف کے اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کو 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔نیپرا نے کمپنیوں کی سولر سسٹم سے بننے والی بجلی کی قیمت کم کرنے کی استدعا مسترد کر دی ، بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں نے 19روپے 32پیسے فی یونٹ سے قیمت 9روپے فی یونٹ کرنے کی استدعا کی تھی ،نیپرا نے 19روپے 32پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سولر پینلز سے بجلی بنانے والوں کو بلنگ میں سہولت دی جائے گی۔
===========================