امجد اسلام امجد کے انتقال پر قومی کرکٹرز کا اظہار افسوس

معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر پاکستان کے کرکٹرز نے تعزیت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اردو شاعری اور پاکستان کو آج بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
واضح رہے کہ معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔