کراچی: سید مصطفیٰ کمال کو کامران ٹیسوری کی جگہ گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان، زرائع


کراچی: سندھ کے بڑے عہدے پر بڑی تبدیلی کا امکان،

کراچی: سید مصطفیٰ کمال کو کامران ٹیسوری کی جگہ گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان، زرائع

https://www.google.com/search?q=mustafa+kamal+and+tessori&rlz=1C1BNSD_enPK992PK992&oq=mustafa+kamal+and+tessori&aqs=chrome..69i57j33i160l3.6770j0j7&sourceid=chrome&ie=UTF-8#fpstate=ive&vld=cid:bd09453a,vid:NMPO_zw6ai0

کراچی: گورنر سندھ کی تبدیلی کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، زرائع

کراچی: رواں مہینے میں باقاعدہ گورنر سندھ کی تبدیلی متوقع ہے، زرائع
=================

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر 28 نومبر 2022 تک عمران خان کی سہولت کاری کا الزام لگا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 28 نومبر تک جنرل باجوہ اور جنرل فیض عمران خان کی سہولت کاری کرتے رہے۔

مریم نواز کا 10 اپریل تا 28 نومبر ن لیگ حکومت ماننے سے انکار

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں پر لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی تھی، اب عمران خان کی سہولت کاری نہیں ہو رہی اس لیے وہ پاگل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو پیار کرنے والے موجود تھے تو موجود تھے ناں، 26 نومبر تک یہ ناچتا رہا ہے کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد پر قبضہ کر رہا ہے، عمران خان سے پوچھیں اس کی حکومت بنی کیسے تھی؟

رانا ثناء نے کہا کہ لانگ مارچ، فلاں تاریخ کو پہنچنا فلاں تاریخ کو نہیں، یہ سب آرمی چیف تعیناتی سے متعلق تھا، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان نے ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 26 نومبر کا گھیراؤ، انسانوں کا سمندر، لانگ مارچ صرف احتجاج نہیں تھا، اس احتجاج کے پس پردہ ان کے کچھ مقاصد تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت تھی اس وقت بھی اس کی سہولت کاری ہو رہی تھی، ہماری حکومت تھی تو عمران خان ناکام ہوا۔