آر بی پاک ورکرز کے جہیز گرانٹ کو ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچاس ہزار کردیا گیا۔ اس بات کا اعلان فیکٹری میں آنے والے نٸے جنرل مینجر فیصل وحید نے آر بی پاک ورکرز یونین کی جانب اپنے اعزاز میں دٸیے گٸے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آر بی پاک ورکرز کے جہیز گرانٹ کو ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچاس ہزار کردیا گیا۔ اس بات کا اعلان فیکٹری میں آنے والے نٸے جنرل مینجر فیصل وحید نے آر بی پاک ورکرز یونین کی جانب اپنے اعزاز میں دٸیے گٸے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہی۔ یونین نے نٸے جی ایم فیصل وحید ،ایچ آر ڈاٸریکٹر سمرہ انیس اور فنانس ڈاٸریکٹر محمد فراز کے اعزاز میں اسقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔ فیصل وحید نے یونین کی کارکردگی کو سراھاتے ہوٸے کہا کہ مستقبل میں ادارے کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ جنرل سکریٹری مختار حسین اعوان نے نٸے جنرل مینجر کو یقین دلایا کہ یونین ہمیشہ کی طرح فیکٹری اور ملازمین کی خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ ہم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر فیکٹری کو دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کی کوششيں جاری رکھیں گے۔ یونین کے صدر لیاقت خان نے ملازمین کے جہیز گرانٹ میں اضافے پر مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

آج ۱ فروری بروز بدھ کو ریکٹ ماڑی پور فیکٹری میں آنے والے نئے جی ایم فیصل وحید،ایچ آر ڈائیریکٹر سمرہ انیس اور فنانس ڈائریکٹر جناب فراز کو آر بی پاک ورکرز یونین کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا جس میں جنرل سیکریٹری جناب مختار حسین اعوان نے آنے والے مہمانوں کا اجرک اور پکول سے بھرپور استقبال کیا۔
سامعین سے بات کرتے ہوئے جناب مختار حسین اعوان نے فیصل وحید صاحب کو یقین دلایا کہ یونین ہمیشہ کی طرح فیکٹری کی خوشحالی میں اپنا بھرپور ادا کریگی اور ماڑی پور فیکٹری کو دنیا میں ایک مقام تک پہنچانے میں مینیجمنٹ کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کریگی۔
جی ایم جناب فیصل وحید صاحب نے یونین کی کارکردگی کو سراہا اور آنے والے وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ایک خوشخبری بھی مزدوروں کے حق میں دی جس میں انھوں نے جہیز گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے اضافے کا اعلان کیا جس پر صدر آر بی پاک ورکرز یونین لیاقت خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
====================