ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی احمد جان،سینٸر رہنماٶں سمیت پنک وومن بس سروس کے افتتاح پر PPP کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلٰی سندھ مرادعلی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے شکرگزار۔

کراچی(کراٸم رپورٹر۔آغاعرفان)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں خواتین کےلۓ خصوصی طورپر پنک بس سروس کا افتتاح کردیاگیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے ہمراہ خواتین نے بس سروس کا افتتاح کیا۔
اس افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی احمدجان سمیت سینٸررہنماٶں جناب راٶ عاطف گوہر،سیدقادرشاہ اور عاشق راجپر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پرپی پی پی کے جنرل سیکریٹری علی احمدجان نے کہا کہ سندھ میں خواتین کو سفر کی سہولت دینے کے لۓ یہ بس سروس شروع کی جارہی ہے۔اور اس بس سروس سے کراچی کیا پاکستان میں پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے خواتین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنےکی تاریخ رقم کردی ہے۔
اس موقع پر سینٸر رہنما راٶ عاطف گوہر نے اپنے الفاظ کا استعمال کرتےہوۓ کہا کہ ملک کی خواتین کو ہر طرح کا تحفظ اور سہولت دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔اور جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے اس جانب قدم بڑھایاہے،اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدارآکرملکی معیشت پر بھی قابو پاۓ گی۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی احمدجان نے کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مزدور کی تنخواہ 35000کرنے کا جو بیان دیا تھا اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج کراچی میں غربت کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آجاتی۔
سینٸررہنما راٶ عاطف گوہر نے کہا کہ ماضی نہ سہی اگر مستقبل میں بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ عوام کے لۓ ایک بہترین سہولت ہوگی اور اس سے عوام میں خوشحالی آۓ گی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کےجنرل سیکریٹری علی احمد جان اور سینٸررہنماٶں راٶ عاطف گوہر اورسیدقادرشاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کوکامیاب کرنے پرکراچی اورحیدرآباد کی عوام کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ اب پاکستان پیپلز پارٹی بہت جلد کراچی اور حیدرآباد کو بدل کررہے گی۔
==================