وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ،ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی پیشکش پاکستان خصوصاً سندھ میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ترکی کے وفد کی جانب سے پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ناصر حسین شاہ

مور خہ 2 فروری2023
کرا چی2 فروری ۔صوبائی وزیر بلدیات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ سے ترکی کے 50 سے زائد کمپنیز پر مشتمل سرمایہ کاروں کے ایک نمائندہ وفد نے ان کے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد کی قیادت سابقہ وزیر عرفان گل مگسی کر رہے تھے جب کہ اس موقع پر وزیر برائے ماحولیات و یونیورسٹیز اینڈ بورڈزاسماعیل راہو وزیراعلی سندھ کے مشیر فراز ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ انجینئر سید نجم شاہ ،سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس احمد سو لنگی ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی آصف اکرام ،ڈی آئی جی پولیس پرویز چانڈیو ،ڈی جی کے ڈی اے سید محمد علی شاہ اور ایم سی کے ایم سی سید شجاعت حسین کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات کو ترکی کے وفد پاور، انرجی ،ڈیٹا سالیو شن اور آ ئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور معاونت کی پیشکش کی اور ان کی کمپنیز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وہ ترکی کے وفد کی جانب سے سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سندھ حکومت ہر وہ اقدامات کرنے کو تیار ہے جس سے صوبہ ترقی کرے ،عوام خوشحال ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔ صوبائی وزراء اسماعیل راہو اور سید ناصر حسین شاہ نے وفد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ہینڈآؤٹ نمبر
==================