وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناءجمالی نے ملاقات کی

خبرنامہ نمبر521/2023
اسلام آباد 31 جنوری :۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناءجمالی نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک اور صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے. ملاقات میں قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناءجمالی نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز کو بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور بالخصوص گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کیلئے احکامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر522/2023
کوئٹہ 31 جنوری۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی چلائی جانے والی رپورٹ جس میں بلوچستان کو بدعنوانی کا حامل صوبہ قرار دیا گیا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کے آن لائن ریکارڈ میں ایسی کوئی بھی رپورٹ موجود نہیں اور بعض عناصر کی جانب سے یہ رپورٹ بلوچستان کا تاثر خراب کرنے کے لئے از خود تراشی گئی ہے جبکہ رپورٹ پر سال 2016-17 تحریر کیا گیا ہے ترجمان نے اس جعلی رپورٹ کے مندرجات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان محدود ترقیاتی فنڈز کا حامل صوبہ ہے اور حکومت کی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ محدود دستیاب فنڈز کو بہتر طور پر بروئے کار لاکر ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں جائیں بہتر ترقیاتی منصوبہ بندی کے نتیجے میں آج صوبے کے طول وعرض میں ترقیاتی عمل جاری ہے جسکا مشاہدہ لوگ خود کر رہے ہیں ان حقائق کی روشنی میں اس طرح کی جعلی رپورٹ صوبائی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر523/2023
کوئٹہ 31 جنوری:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں، طبی عملے کی موجودگی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکریٹری صحت صالح ناصر، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمٰن بلوچ، پی پی ایچ آئی بلوچستان کے سربراہ اسفندیار بلوچ جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز نے بزریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ میعاری طبی سہولیات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے اور ہماری بھی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ عوام کو صحت کی تمام معیاری سہولیات فراہم کی جائے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کا باقاعدگی سے دروہ کرتے رہے اور غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر غیر حاضر طبی عملے کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا جائے اور ڈیوٹی سر انجام نہ دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خبردار کیا جائے انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی سے وہاں کے علاقے کی عوام کے طبی مسائل ان کے اضلاع میں ہی حل ہو جاتے ہیں اور انہیں صحت کی سہولیات کے لیے اپنے اضلاع سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی انہوں نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری اور موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر524/2023
کوئٹہ 31جنوری۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایک روزہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ،ایس پی سٹی اشفاق جعفر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا،تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاو¿ہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن،کیسکو، پاکستان ریلوے ایف سی ،12کور کے علاو¿ہ فوڈ ریسٹورنٹس،ہوٹلز اور پوائنٹس کے مالکان اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں ایک روزہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کیا جائے گا جوکہ ریلوے اسٹیشن بزور ہفتہ 04 فروری کو دن 12بجے سے رات 12بجے تک جاری رہے گا۔فوڈ فیسٹیول میں کوئٹہ کے روایتی کھانوں ذائقوں اور دیگر آئٹمز کے خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے۔کوئٹہ شہر کی بڑے اور بہترین ریسٹورنٹس،ہوٹلز ،فوڈ پوائنٹس اور فوڈ برانڈز فیسٹیول میں اپنے اسٹالز لگائے گئے۔جبکہ فوڈ فیسٹیول میں فیملیز اور خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ فوڈ فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی کے لیے اے ڈی سی جنرل کوئٹہ خلیل مراد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں انجمن تاجران،ریلوئے،میٹروپولیٹن کارپوریشن پولیس اور 12کور پر مشتمل ہوگی۔جوکہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد ،انتظامات سیکورٹی اور دیگر معاملات کی نگرانی کرے گی۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔فوڈ فیسٹیول میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔ جبکہ لوگوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اس فوڈ فیسٹیول میں کوئٹہ کے روایتی کھانے پینے کے اسٹالز کے علاوہ ثقافتی میوزک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین ماحول اور تفریح کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔جبکہ فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے ایسی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فوڈ فیسٹیول اور نمائشی میچ کے ایونٹس کے انعقاد سے کوئٹہ کے شہریوں کو تفریحی ماحول اور شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔اسی سرگرمیوں کو فروغ دیکر لوگوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائےگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت اور فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر525/2023
حب 31جنوری :۔ڈپٹی کمشنر ضلع حب زاہد خان نے لیڈاآڑیٹوریم میں لیویز فورس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق آراستہ پروفیشنل فورس بنانے کیلئے جوانوں کو تربیت دلائیں گے مستقبل میں لیویزکے جوان پروفیشنل اورتربیت یافتہ فورس کے طور پر متعارف ہوکر سامنے آئینگے ضلع حب میں مثالی امن کی بحالی میں لیویز کا کلیدی کردار ہے ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ مثالی امن کی بدولت صنعت کار سرمایہ کاری کیلئے ضلع حب کو ترجیح دیتے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہےتمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہترین کوآرڈیشن قائم ہے دربار میں لیوز فورس جوانوں کی پروموشن کیسز اور دیگر ایشوز حل کرنے سے متعلق کی بھی فیصلہ کئے گئےنوزائیدہ ضلع حب کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے کے دربار میں کثیر تعداد میں دریجی وندر گڈانی سونمیانی کے لیویز اہلکاروں اور افسران نے شرکت کی جب کہ اسسٹنٹ کمشنر سونمیانی وندر سلمان لیویز تحصیلدارگڈانی محبوب علی تحصیلدار حب سعید زیری میجر رسالدار لیویز انچارج یارمحمد برفت سمیت انچار ج و دیگر آفیشلز بھی دربار میں شریک تھے دربار میں لیویز فورس کے جوانوں نے مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جنہیں ڈپٹی کمشنر نے ضروری ضابطہ کے بعد حل کے لئے احکامات جاری کیئےلیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا مذید کہنا تھاکہ لیویز فورس بلوچستان کی پہچان ہے جس نے قیام امن کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی لیویز فورس اپنی اس حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی سیکورٹی کے لئے کردار ادا کریگی۔ لیویز فورس کے جوان اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اپنے آفیسرز کے احکامات کا حکم بجالائیں اور لیویز فورس کا جو معیار ہے اس کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اہلکار اپنے آپ میں نظم و ضبط پیدا کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر526/2023
کوئٹہ 31جنوری۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد صدیق مندوخیل کی زیر صدارت سانحہ بیلہ اور قومی شاہراہوں خصوصاً کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کے علاو¿ہ ڈی آئی جی ہیڈکواٹر پولیس،ڈی آئی جی موثر وے پولیس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ،جنرل مینجر ٹریکنگ سسٹم ،صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کراچی روٹ کے علاو¿ہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بسوں اور کوچز میں ٹریکنگ سسٹم کو فعال کرنے اور بغیر ٹریکنگ سسٹم والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں قومی شاہراہوں پر آور سپیڈنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کریں جبکہ کراچی کوئٹہ لانگ روٹ پر بغیر ٹریکنگ سسٹم والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں گے اس کے علاوہ موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر ٹریفک سسٹم کی نگرانی کرے گی۔دوسری جانب مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی لائسنس چیک کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں جبکہ جن گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب ہے ان کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی غیر فعال ہونے کی صورت میں متعلقہ گاڑی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے کہاکہ سانحہ بیلہ جیسے حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جن گاڈیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کئے گئے ہیں ان کی باقاعدگی سے کی جائے اور دوران سفر تمام ڈرائیوروں کے لائسنس چیک کئے جائیں۔ ان کا دیگر سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے اورسپیڈنگ اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں سانحہ بیلہ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر527/2023
کوئٹہ 31 جنوری :۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے منگل کے روز سی ٹی ڈی کا ایک اعلی ٰ سطح اجلا س منعقدہوا اجلا س میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظرسی ٹی ڈی کو پیشگی حفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اورتمام انٹیلی جنس و دیگر قانون نافذوالے اداروں سے ملکر فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کو کہا گیا۔ آئی جی نے اس موقع پراحکامات جاری کئے گئے بلوچستان بھر میں آئی بی اوز کو تیز کیا جائے اور فل فور ایکشن لے کر دہشت گردو ں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔ سی ٹی ڈی تما م قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیکورٹی کو مزید بہتر کریں تاکہ کسی بھی طرح کے سیکورٹی لیپس کا اندیشہ نہ ہوانٹیلی جنس شیئر نگ کی بدولت سی ٹی ڈی دہشت گردتنظیموں کے سلیپنگ سیلز کا سراغ لگا ئیںاوردہشت گرد تنظیموں کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد دائرہ تنگ کریں اور اپنی منطقی انجام کو پہنچائیں۔ آئی جی پولیس بلوچستا ن نے کہا کہ دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں نہ ہی و ہ کسی نسل ، مذہب یا قوم سے تعلق رکھتے ہیں وہ انسانیت کے دشمن اور دہشت گرد ہوتے ہیں دہشت گردوں پر رحم کرنا انسانیت کی تذلیل ہے اس موقع پر اجلا س میں سی ٹی ڈی کی جانب سے اب تک کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ آئی جی بلوچستان کو پیش کی گئی اور بلوچستان پولیس خصوصاً سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک نئے سیکورٹی پلان کو تشکیل دینے کے حوالے سے اہم فیصلے لئے گئے۔آئی جی پولیس نے مزید ہدایات دی کہ عوام کی حفاظت کے حصار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہٰذا وقت سے پہلے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکھنے کیلئے کام کریں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کر کے رپورٹ سی پی او پیش کریںمعلومات دنیا میں سب سے بڑی طاقت ہے لہٰذا سی ٹی ڈی انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کو فوقیت دے کر اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کر ئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿