سجاول اور ٹھٹہ کے مزید پچاس ماہیگیر اور کراچی کے اٹھائیس ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں ، ماہیگیر تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی وائس چیئرمین نورمحمد تھیمور نے بتایاکہ گزشتہ روز بھارت نے سترہ ماہیگیروں کو بھارتی جیلوں سے رہاکردیا


سجاول: سجاول اور ٹھٹہ کے مزید پچاس ماہیگیر اور کراچی کے اٹھائیس ماہیگیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں ، ماہیگیر تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کے مرکزی وائس چیئرمین نورمحمد تھیمور نے بتایاکہ گزشتہ روز بھارت نے سترہ ماہیگیروں کو بھارتی جیلوں سے رہاکردیاہے اور انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیاہے جن میں شاہبندر تعلقہ کے چھچھ جہان گوٹھ یعقوب جت کے نو ماہیگیر ہیں جبکہ آٹھ ماہیگیروں کا تعلق کراچی سے ہے ، چھ سال قبل دوہزار سترہ میں ان ماہیگیروں کو مچھلی کا شکارکرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈس نے اغواکرکے بھارتی جیلوں میں قید کردیاتھا، سترہ آزاد ہونے والوں ماہیگیروں کے علاوہ بھی باقی اٹھہتر ماہیگیر جن میں پچاس کا تعلق ٹھٹھہ سجاول اور اٹھائیس کا تعلق کراچی سے ہے ، ابھی تک کئی سالوں سے بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے ورثاء کسمپرسی کی حالت میں اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں ، انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کو رہاکرانے کے اقدامات کئے جائیں