ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی نے بابر اعظم کو کسی ایک فارمیٹ کا کپتان بنانے پرسوچ بچار شروع کردی

ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی نے بابر اعظم کو کسی ایک فارمیٹ کا کپتان بنانے پرسوچ بچار شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ او رقیادت میں بھی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میچ کے الگ الگ کپتان بنانا چاہتاہے،
پاکستان سپر لیگ 8 کےاختتام پر تینوں فارمیٹ کیلئے الگ الگ کپتانوں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔
موجودہ ہیڈ اور بولنگ کوچ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں ختم ہونے جارہی ہے۔