وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کا ملک کے سب سے بڑے ورچوئل سٹوڈیو کا افتتاح: ورچوئل سٹوڈیوخبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرامز جدید انداز میں پیش کرے گا

وفاقی وزراء مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کا ملک کے سب سے بڑے ورچوئل سٹوڈیو کا افتتاح: ورچوئل سٹوڈیوخبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرامز جدید انداز میں پیش کرے گا
پاکستان ٹیلی وژن کا ایک اور سنگ میل۔اب ہوں گی خبریں ٹیکنالوجی کے استعمال سے حقیقت سے قریب تر۔
وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر نے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز میں ملک کے سب سے بڑے ورچوئل سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ورچوئل اسٹوڈیو کا افتتاح کر دیا

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے بڑا ورچوئل اسٹوڈیو ٹیکنالوجی کا گیپ دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان ٹیلی ویژن کے پاس تمام اثاثے موجود ہیں صرف انہیں بہترین طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

آج پی ٹی وی کے عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پی ٹی وی میں آئی ٹی کے حامل سلوشنز استعمال ہو رہے ہیں جو جدید دور کا تقاضا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ورچوئل اسٹوڈیو کا قیام پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک اور سنگ میل ہے، اسے پاکستان کے سب سے بڑے ورچوئل اسٹوڈیو ہونے کا اعزاز حاصل ہے

پی ٹی وی نیوز درست خبروں کے ساتھ اب جدید انداز میں کام کرے گا

پاکستان ٹیلی ویژن کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ورچوئل سیٹ قومی علاقائی اور عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ موسم اور کھیلوں کی خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کو بھی جدید انداز میں عوام کے سامنے پیش کرے گا

پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے 58 سالہ سفر کے دوران ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اپنے سب سے بڑے ورچوئل اسٹوڈیو کے ساتھ اب عوام کو جدید انداز میں خبریں، تجزیئے اور پاکستان کے حقیقی نکتہ نظر سے باخبر رکھے گا

ورچوئل اسٹوڈیو کے قیام سے قومی، علاقائی خبریں، سیاست، ثقافت، تعلیم، حالات حاضرہ اور عالمی امور کے حوالے سے پی ٹی وی نیوز کے ناظرین جدید انداز میں آگاہ ہو سکیں گے

اس اسٹوڈیوز کے ذریعے موسم کی خبروں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی ناظرین کو آگاہ رکھا جائے گا

بہترین آڈیوز، ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز، خوبصورت گرافکس اور پی ٹی وی نیوز کی سکرین کا حصہ ہوں گی۔

ورچوئل اسٹوڈیوز کے افتتاح کے موقع پر سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ بھی موجود تھے۔