سنیئر اور کہنہ مشق معروف صحافی روز نامہ جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر مدثر مرزا کو اتوار کو سخی حسن قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا


کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر اور کہنہ مشق معروف صحافی روز نامہ جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر مدثر مرزا کو اتوار کو سخی حسن قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، عمائدین شہر، جنگ گروپ کے کارکنوں، سنیئر ادارتی عملے کے ارکان،صحافیوں، پی ایف یوجے، کے یوجے ، کراچی پریس کلب کے عہدے داروں، مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد نے شرکت، مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں پیر کو بعد نماز عصر سے عشاء مردوں کے لئے مسجد فہیم 13ڈی ٹو گلشن اقبال نزد وسیم باغ اور خواتین کے مرحوم کی رہائش گاہ اے64 گلشن اقبال 13ڈی2نزد وسیم باغ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،وفاقی وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مدثر مرزا دہائیوں تک صحافت کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے روزنامہ’جنگ‘ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین مدثر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدثر مرزا جیسےصحافی کے انتقال سے صحافت میں پر ہونے والا خلاء پیدا ہو گیا۔وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ مدثر مرزا اور ان کے اہلِ خانہ سے اپنی اور خاندان کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم مدثر مرزا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں شریک اہم شخصیات نے مرحوم کے صاحب زادے ایڈوکیٹ واثق مرزا سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور، مدثر مرزا کی صحافتی خدمات، عاجزی، انکساری اور ملنساری کو شان دار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق،رکن رابطہ کمیٹی ذاہد منصوری،شعبہ اطلاعات کےعامر جمیل، صوبائی وزیر سعید غنی، سنیٹر وقار مہدی، جے یو آئی کے رہنماقاری عثمان، جماعت اسلامی کے ڈاکٹرواسع شاکر، زاہد عسکری، یونس بارائی، پی ایس پی کے رہنماسید حفیظ الدین، سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر اور صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ نادر خلجی، مسلم لیگ ق سندھ کے رہنما صادق شیخ، سنیئر سیاست داں سید ضیاء عباس، ارشد حسین، معروف صنعت کار مرزا اشتیاق بیگ، مرزا اختیار بیگ،، سنیئر صحافی محمود شام، معروف اینکر مظہر عباس، جنگ کے چیف رپورٹر سید مہناج الرب، آغا مسعود حسین، ، انور سن رائے، زاہد حسین، عابد حسین، ابرار بختیار، احمد حسن، توصیف احمد خان ،کے یوجے کے اعجاز احمد، ناصر شریف، مقصود یوسفی، اے ایچ خان زادہ، امین یوسف، فہیم صدیقی، محمد اسلام،عبد الماجد بھٹی، آصف متین، علی کامران، سلیم احمدکے علاوہ مکرم سلطان بخاری، ستار جاوید، مزدر رہنما حبیب جنیدی، منظور رضی، جنگ گرو پ کے محمد سلیمان، سرمد علی، نعیم چو غلے کے علاوہ مختلف شعبے ہائے زندگی کی اہم شخصیات نے شرکت کی،دریں اثناء جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے نائب صدر محمد عارف، جنرل سیکرٹری شکیل یامیں کانگا، جنرل سیکرٹری کے یو جے ورکرز سید صابر علی، دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر سعید محی الدین پاشا، جاوید پریس یونین کے جنرل سیکرٹری رانا محمد یوسف اور ایس یو پی کے ترجمان خواجہ نوید نے مدثر مرزا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باوقار جرنلسٹ تھے،انہوں نے صحافت کے زریں اصولوں پر عمل کیا۔
============================