آر بی پاک ورکرز یونین نے اپنے چار ممبران کو ادارے سے ریٹائرڈ ہونے پر الوداعیہ دیا۔ ریٹاٸرڈ ہونے والے ملازمین میں عبدالحمید،اورنگ زیب آفریدی، رشید خان آفریدی اور شاہ جہاں بانو کو یونین کی جانب سے اجرک شیلڈ اور گولڈ میڈل دیٸے گٸے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینٸر صحافی اور متحدہ لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری شاہد غزالی مہمان خصوصی تھے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر )
آر بی پاک ورکرز یونین نے اپنے چار ممبران کو ادارے سے ریٹائرڈ ہونے پر الوداعیہ دیا۔ ریٹاٸرڈ ہونے والے ملازمین میں عبدالحمید،اورنگ زیب آفریدی، رشید خان آفریدی اور شاہ جہاں بانو کو یونین کی جانب سے اجرک شیلڈ اور گولڈ میڈل دیٸے گٸے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینٸر صحافی اور متحدہ لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری شاہد غزالی مہمان خصوصی تھے۔ شاہد غزالی نے اس موقع پر کہا کہ 26 سال بعد آر بی کے دوستوں سے ملاقات سے خوشی ہوٸی ۔معروف مزددور رہنما نبی احمد کے ساتھ ہم نے بہت کچھ سیکھا ۔آج آر بی ورکرز یونین نے


جدوجہد کرکے اپنے ممبران کو جو سہولت دلاٸیں وہ قابل تحسین ہیں جس میں ایمپلاٸیز سن کوٹہ پر ملازمت فراہم کرنا اہم کاوش ہے ۔شاہد غزالی نے یونین کے صدر لیاقت خان اور جنرل سیکریٹری مختار اعوان کی یونین کے لیے کارکردگی کو سراہا۔ یونین کے صدر لیاقت خان نے ریٹاٸرڈ ملازمین کو دعا دیتے کہا کہ اللہ انھیں زندگی کی مزید خوشیاں عطا فرماٸے۔ جنرل سیکریٹری مختار اعوان نے کہا کہ ہم نے یہ کامیابیاں شدید

محنت اور جدوجہد سے حاصل کی ہیں ۔ملازمین اور مینجمنٹ کے افراد ادارے کی کامیابی کے لیے یکساں کوششیں کرتے ہیں ۔ہمیں کوٸی ایسا کام نہیں کرنا جس سے ادارے کو نقصان پہنچے۔ آٸی آر مینجر اشرف مجید نے سبکدوش ہونے

والے ملازمین کی خدمات کو سراھاتے ہوٸے کہا کہ انھوں نے زندگی کا بڑا حصہ ادارے کو دیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ تقریب میں ریٹاٸرڈ ملازمین نے یونین عہدیداران کے ہمراہ کیک بھی کا کاٹا۔
============================