47 ویں نیشنل بینک قومی اسنوکر چمپئین شپ 2023- 28 دسمبر 2022 کو نیشنل بینک اسپورٹس کپلیکس پر منعقد ہوگی

47 ویں نیشنل بینک قومی اسنوکر چمپئین شپ 2023-
28 دسمبر 2022 کو نیشنل بینک اسپورٹس کپلیکس پر منعقد ہوگی
نیشنل بینک اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔مدثرانعام اللہ
محمد سجاد چمپئین شپ کا دفاع کرینگے۔ علی اصغرولیکا
کراچی ( )نیشنل بینک کے سینئر نائب صدرمدثرانعام اللہ نے کہا کہ اسنوکر کھیل کو ہمشہ سے ہی سپورٹ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے گے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک نے ہمشہ کھیلوں کی سرپرستی کی ہے یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی پریس کانفرنس میں نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ کامران خالد، پاکستان بلئرڈ اینڈاسنوکرفیڈریشن کے چیف پٹرن علی اصغر ولیکا، صدرجاوید کریم،سیکریٹری ذوالفقار رمضوی، انورفاروقی، عادل مرتضی،عرفان موٹن، واحد قادر، ،ٹورنا منٹ ڈائریکٹر نویدکپاڈیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کیاعلی اصغرولیکانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل بینک کے شکرگذار ہیں کے انہوں نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی چمپئین شپ کو اسپانسرکیا،انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کے لیجنڈری کیوسٹ لطیف امیربخش کے نام سے ماضی میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ بھی جلد ہی دوبارہ سے شروع کیا جائے گا،اور محمد سجاد جو کہ نیشنل بینک کہ ہیں چمپئین شپ کا دفاع کرینگے،جاویدکریم نے کہا کہ47 ویں نیشنل بینک اسنوکر چمپئین شپ 28 دسمبر2022 تا 3 جنوری 2023 تک نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلب میں کھیلی جائیگی،اس موقع پر، عظمت اللہ خان، زاہد شہاب،فیصح الرحمن، محمد علی اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے وابستہ افراد کی کثیرتعداد شریک تھی،پریس کانفریس سے قبل آصم غنی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹرنوید کپاڈیہ نے بتایا کہایونٹ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑی شرکت کررہے جنہیں آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کے دو ٹاپ کھلاڑی ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے، ہر گروپ سے 02 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔کوالیفائنگ راؤنڈ بیسٹ آف 7 فریموں پر۔پری کوارٹر اور کوارٹر فائنلزبیسٹ آف9 فریموں پر سیمی فائنلزبیسٹ آف 11 فریموں پر جبکہ فائنل بیسٹ آف 13 فریموں پر مشتمل ہو گا۔20000 دولاکھ روپے کی انعامی رقم ونر اور 100,000 روپے رنز اپ کیلئے ہیں، جبکہ ٹوٹل انعامی رقم 525000/- پانچ لاکھ پچس ہزار روپے ہو گی۔آخر میں نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر مدثر انعام اللہ اسپورٹس کے سربراہ کامران خالد نے اسپانسر شپ کا چیک پاکستان بلئرڈ اینڈاسنوکرفیڈریشن کے صدر جاوید کریم کو پیش کیا درین اثنا قومی ا سنوکر چیمپئن شپ کے بعد، ٹاپ 16 کھلاڑی اگلی رینکنگ اسنوکرچمپئین شپ 2023 کے لیے کوالیفائی کریں گے، 47ویں نیشنل بینک قومی اسنوکر چیمپئن شپ-2023 کا فاتح آئندہ ایشین اسنوکر چمیئپن شپ 2023 کی پاکستان سے نمائندگی کرے گا۔جوکہ دوحہ، قطر میں منعقد ہوگی۔

عظمت اللہ خان
03082220321