مراکشی ٹیم اطلس کے شیروں کی طرح کھیلی، فخرِ عالم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فخرِ عالم کا کہنا ہے کہ مراکشی ٹیم بالکل اطلس کے شیروں کی طرح کھیلی۔

فخرِ عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراکشی ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’مراکش کو خود پر فخر ہونا چاہیئے‘۔

اُنہوں نے مراکشی فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ لوگ بالکل اطلس کے شیروں کی طرح کھیلے، آپ نے عرب دنیا اور پورے افریقہ کے لیے تاریخ رقم کی ہے‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’بہت شاندار مقابلہ تھا، اپنے سر فخر سے بلند رکھیں‘۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

سیمی فائنل میں مراکش کی شکست نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موروکو فیز کو اداس کردیا ہے۔