استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری

بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور ڈاکٹر زوس نے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

اس گانے کے بول Kirick نے جبکہ Ricky Mk نے گانے کی ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔ گانے میں بین الاقوامی ماڈلز بھی نظر آئیں گی۔ گانے کی ویڈیو کو مراکش میں شوٹ کیا گیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے طویل مدت کے بعد اپنا سولو سونگ پیش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 2014 میں میوزک ڈائریکٹر سلمان احمد نے استاد راحت فتح علی خان کی شان دار البم بیک ٹو لو بھی ریلیز کر چکے ہیں۔

اس البم کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ نے دنیا بھر میں پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کیے اور سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔