پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( جنرل رپورٹر )

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو علاج معالجہ کی جدید اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے نشتر ہسپتال کا 11 ارب روپے کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا ہے 52 کروڑ روپے سے ادویات خرید کی جا رہی ہیں ادویات کی خریداری کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 07 ہسپتالوں کے لیے ایس این ای کی منظوری دی ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجہ چہارم کی بھرتیاں ہوں گی لوگوں کو روزگار ملے گااور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت ان کی دہلیز پر میسر آئے گی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نشتر2 ایمرجنسی، آؤٹ ڈور مارچ 2023 میں شروع ہوں گے نشتر 2 میں ٹراما سینٹر بھی آپریشنل کیا جائے گا جنوبی پنجاب میں کینسر کی تشخیص اورعلاج کے لیے نشتر ہسپتال کو جدید مشینری آلات دے رہے ہیں کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف کی سہولت جلد دیں گے پنجاب میں 28 لاکھ افراد نے صحت کارڈ سے علاج کی سہولت حاصل کی وفاق کی طرف سے فنڈز کا حصہ نہ ملنے پر صحت کارڈ میں جز وقتی تعطل آیا 68 فیصد افراد نے پرائیویٹ سیکٹر جبکہ 32 فیصد نے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ سے استفادہ کیا
پنجاب میں 8 سو ہسپتال صحت کارڈ کی سہولیات کے لیے رجسٹرڈ ہیں پنجاب میں 5 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ سے ڈائیلسز کی سہولت دی گئی
صحت کارڈ سے حادثات کے شکار افراد کا علاج بھی شامل کر لیا گیا ہےصحت کارڈ کی مد میں اب تک 60 ارب روپے کے کلیم دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 3 کروڑ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا ہدف ہے وفاق کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی صحت کارڈ کے اجراء میں روکاوٹ ہے صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ڈی جی خان کارڈیک ہسپتال مارچ میں کام شروع کرے گا کارڈیک ہسپتال ڈی جی خان میں ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور شروع کریں گے لیہ میں 2 سو بستر کا زچہ بچہ ہسپتال تیار ہے
بہاولنگر، میانوالی ،اٹک میں بھی ہسپتال جلد آپریشنل ہوں گے
ساہیوال، پنڈی اور گجرانوالا میں ہسپتال مکمل کئے گئے صوبائی وزیر نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے پلیٹ لیس کے مریض کی واپسی پر ان کا معائنہ کرائیں گے لندن والا مریض سیر سپاٹے کرتا واپس آ ہی جائیگا اب دوسال سے تو انہیں کوئی بیماری نہیں ایک سوال۔کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ووٹ دیئے تمام تر مخالفتوں کے باوجود عوام نے عمران خان کو یہ جانتے ہوئے بھی سرخرو کیا کہ عمران خان نے اسمبلی میں نہیں جانا انہوں نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلیشمنٹ کی مداخلت نہیں ہونا چاہیئےاسٹیبلشمنٹ نے آئندہ مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اعظم سواتی اور ان کی فیملی کے ساتھ جو سلوک ہوا ناقابل برداشت ہے ارشد شریف کو سچ بولنے پر قتل کیا گیا عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ محکومی کے ساتھ رہنا ہے یا آزادی کے ساتھ جینا ہے میں اپنی اولاد کو ایسی جگہ نہ رہنے دوں جہاں بات کرنے کی بھی آزادی نہ ہو پی ٹی آئی حکومت نے سابق حکومت کے صحت کے منصوبے بھی مکمل کئے نشتر ہسپتال میں 5 کروڑ روپے کے گلوز کی خریداری پر انکوائری کا حکم دیا ہے جنوبی پنجاب میں تھیلیسیمیا کے علاج کے لیے بلڈ ڈس آرڈر سینٹر شروع کررہے ہیں
مہنگائی ختم کرنے کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیاپی ڈی ایم والوں نے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بجائےاپنے کیس ختم کئےاوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق چھین لیا ہے.