* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت غیرملکی ڈپلومیٹس کی ملاقات

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 30 نومبر 2022ء

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت غیرملکی ڈپلومیٹس کی ملاقات

* زیرتربیت ڈپلومیٹس میں 4 سائپرس، یوگنڈا، 2 ٹوگو، 1 گھانا، 2 تنزانیہ، 1 جنوبی سوڈان، 1 سولومون آئرلینڈ، 1 ساموا، 1 نیکاراگوا، قزاقستان، 1 جبوٹی،2 کوٹ ڈی آئیوری شامل ہیں

* ملاقات میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری داخلہ سعید منگریجو، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ شریک

* وزیراعلیٰ سندھ نے فارن ڈپلومیٹس کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی دنیا کی بہترین اکیڈمی ہے

* کسی ملکوں کی دیگر ملکوں سے سفارتی تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* بہترین ڈپلومیسی نے دنیا کے بڑے بڑے مسائل حل کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* آپ کیریئر ڈپلومیٹس ہیں، آپ کو پاکستان سے بہترین تربیت ملی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* یہ تربیت آپ کے کریئر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے

* 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 6 نمبر پر تھا، وزیراعلیٰ سندھ

* اب 2022 میں کراچی 128 نمبر پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* یہ سندھ حکومت کا عزم تھا جس نے کراچی جو ملک کا بڑا شہر ہے اس کو دہشت گردی سے پاک کیا،مراد علی شاہ

* چیف سیکریٹری نے بھی شرکاء کو صوبے بھر کی مالی اور انتظامی معاملات پر بریفنگ دی

* چیئرمین پی اینڈ ڈی نے صوبے کی ترقی پر شرکاء کو بریف کیا

* آئی جی پولیس نے شرکاء کو امن امان کے حوالے سے بریفنگ دی

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
==============
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 30 نومبر 2022ء

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپین یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات

* ملاقات میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، معاون خاص قاسم نوید، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اور پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی شریک

* اجلاس میں یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تجارت، سفارتی تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* بارش متاثرین کی بحالی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ کا نظام آبپاشی بھی بارشوں کے باعث تباہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ

* یورپین یونین غربت کے خاتمے، سماجی ترقی اور تعلیم کے شعبوں میں سندھ حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے، سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا

* سندھ میں تقریباً 20000 اسکول عمارتیں حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ یورپین یونین کے نمائندوں سے سوشل سیکٹر پروجیکٹس طے کریگی، اجلاس میں فیصلہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
===========================