کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، لوگوں کے آباؤ اجداد کی زمینیں اور پلاٹ ان کی کل جائیداد ہیں، اس کے ریکارڈ کی دیکھ بھال کرنا محکمہ ریونیو کا فرض اور ذمہ داری ہے

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان۔ ) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، لوگوں کے آباؤ اجداد کی زمینیں اور پلاٹ ان کی کل جائیداد ہیں، اس کے ریکارڈ کی دیکھ بھال کرنا محکمہ ریونیو کا فرض اور ذمہ داری ہے، محکمہ کے افسران بلا تاخیر عام لوگوں کے مسائل حل کریں، انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں ریونیو اپیلوں کی سماعت کے دوران دیں، انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے ریونیو ریکارڈ کے حوالے سے بہت سی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جنہیں جلد از جلد کلیئر کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے اپیلوں کی سماعت کر کے ان مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکتا ہے، تمام درخواست دہندگان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا، اس سلسلے میں ریونیو حکام، فریقین اور وکلاء بھی تعاون کریں۔ تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور وکلاء بروقت رپورٹ پیش کریں، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو قاضی سردار احمد اور دیگر موجود تھے۔
=====================