کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے نظر محلہ، بھینس کالونی، رحمت پور، اولڈ اور نیو بس سٹینڈ، گجن پور چوک، سبزی منڈی، چانڈکا پل، وی آئی پی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان —- کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور علی لغاری نے ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو اور دیگر افسران کے ہمراہ شہر کے نظر محلہ، بھینس کالونی، رحمت پور، اولڈ اور نیو بس سٹینڈ، گجن پور چوک، سبزی منڈی، چانڈکا پل، وی آئی پی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو، میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محمد صالح بڑدی، انجنیئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر افسران سے بریفنگ لی، اس موقع پر کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شدید بارشوں کے بعد لاڑکانہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔
===================