پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبرہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پر روڈ شو کا انعقاد


پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبرہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ پر روڈ شو کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت آئی بی اے کراچی میں ” پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ” کے حوالے سے روڈ شو/آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد عوام الناس باالخصوص نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا کہ اگر انکے پاس کوئی بھی انوویٹو آئیڈیا ہے لیکن فنڈنگ کی وجہ سے وہ آئیڈیا مارکیٹ نہیں ہوسکتا تو وہ اس پروگروام میں اپلائی کریں اور دو ملین تک کی فنڈنگ حاصل کریں۔
اس موقع پر ایچ ای سی کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹرسندھ جاوید میمن نے تمام مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور خاص طور پر پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کی اس کامیاب روڈ شو ڈرائیو کو ایک ساتھ کرنے پر آئی بی اے سی ای ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم این آئی اے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (پی ایم وائی پی) کا ایک اہم اقدام ہے جسے ایچ ای سی ملک بھر میں نافذ کر رہا ہے۔ PMNIA پاکستان بھر کے نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپس کی تخلیق/شروع کے لیے اختراعی آئیڈیاز تجویز کرنے کا کھلا موقع فراہم کر رہا ہے۔

میڈیا مینیجر صباناز نے پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کے بارے میں آپریشنل مینوئل/گائیڈ لائنز شیئر کیں جن میں اہلیت کے معیار، رجسٹریشن کا طریقہ کار، 20 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم، تھیمیٹک ایریاز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے دیگر پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے ایچ ای سی نوجوانوں کو ان کے آئیڈیاز اور اسٹارٹ اپس کو کمرشلائز کرنے میں عملی طور پر مدد دے کر پاکستان کے نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے انوویشن ایوارڈ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے۔

ڈاکٹر لالہ رخ اعجاز،ڈائریکٹر IBA-CED نے ایچ ای سی سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر جناب جاوید میمن، ایچ ای سی اسلام آباد کی ٹیم، فیکلٹی ممبران، اور سب سے اہم تقریب کے شرکاء، پاکستان کے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر لالہ رخ نے ایچ ای سی کی ٹیم کا آئی بی اے سی ای ڈی کو بطور عمل درآمد پارٹنر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس اقدام کو بہت سراہا اور اس کے لیے آئی بی اے سی ای ڈی کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے پاکستان میں کاروباری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے IBA-CED کے کردار اور عزم پر روشنی ڈالی۔

روڈ شو میں کراچی اور سندھ سے مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں، کے پانچ سو سے زائد طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نوجوان طلباء کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران نے بھی آگاہی شو میں شرکت کی جن میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد یونیورسٹی، انڈس یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی، اور جی سی یونیورسٹی حیدرآباد شامل ہیں۔

سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر لالہ رخ اعجاز نے ایچ ای سی حکام کو شیلڈ پیش کیں۔