سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں، وفاقی وزیر اطلاعات اس قسم کی سیاست کی شدید مذمت کرتی ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

آج پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جو اندوہناک واقعہ پیش آیا، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

واقعہ میں عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید زخمی ہوئے، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان صاحب کو کنٹینر سے ہسپتال لے جایا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی سی ٹی سکین ہو رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننے چاہئیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اس قسم کی سیاست کی شدید مذمت کرتی ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت کی ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کی جائے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی حکومت واقعہ کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

واقعہ پنجاب حکومت کی حدود میں ہوا، پنجاب کی پولیس، پنجاب کی انتظامیہ، پنجاب کی انٹیلی جنس اس واقعہ پر اپنی رپورٹ دے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی چاہئے کہ وہ واقعہ کی رپورٹ طلب کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ پنجاب میڈیا پر آ کر اپنی حکومت اور پنجاب کے اندر اس واقعہ کے حوالے سے حقائق سے عوام کو آگاہ کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا ہے، اس نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے عمران خان کو گولی مارنے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب

یہ شخص پنجاب پولیس کی حراست میں ہے، پولیس اس کا بیان ریکارڈ کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

پنجاب پولیس جائے واقعہ کو فوری طور پر سیل کرے، وفاقی وزیر اطلاعات

یہیں سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

آج کے واقعہ پر لوگوں کو سبق سیکھنا چاہئے، واقعہ پر سیاست نہ کی جائے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہمارے الفاظ کا چنائو اہم ہوتا ہے، ایسے الفاظ کا چنائو نہ کیا جائے جو اشتعال کا باعث بنتے ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات

آج ایک ذمہ دار خاتون نے غیر ذمہ دار بیان دیا، وفاقی وزیر اطلاعات

اس خاتون نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے حملہ کروایا ہے، ایسے رویئے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے اثرات عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پنجاب حکومت، پنجاب پولیس، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حقائق سامنے آنے تک غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات
===========================