ڈپٹی کمشنر جنوبی/ضلع جنوبی میں روزانہ کے بنیاد پر پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں

کرا چی 02نو مبر ۔ ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی ہدایا ت پر روز مرہ کے استعمال کی اشیا ء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لیے ضلع جنوبی کی انتظامیہ کی منافع خوروں کی خلاف روزانہ کے بنیاد پر کارروائیاں جاری  ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے پرائز چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ اور گوشت کی 4 دکانوں پر 12500 کے جرمانے عائد کئے۔نیا آباد کے علاقے میں سستی اور معیاری چکی آٹے کا موبائل اسٹال بھی لگایا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے گارڈن کی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دودھ کی دکانوں پر 15000 کے جرمانے عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پرائس چیکنگ کے دوران  1 دکانوں پر 5000 کا جرمانہ عائد کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے جانب سے بھی دودھ کے 1 دکان پر 20000 کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔  ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری نے کہا کہ مہنگے داموں دودھ اور روزمرہ کی استعمال کے اشیا فروخت کرنے والے منافع خوروں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے ۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 1209۔۔۔ڈو گر