چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔ اجلاس میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے انتظامات، کھاد کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ۔

 لاہور28اکتوبر:
چیف سیکرٹری کی 13نومبر کو منعقد ہونے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت۔
 انٹری ٹیسٹ کا شفاف انعقاد میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے بہت ضروری ہے۔عبداللہ سنبل
ڈپٹی کمشنرز کو یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم۔
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے شام پانچ بجے کے بعد کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی، اجلاس میں فیصلہ
کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ عبداللہ سنبل
حکومت کسانوں کے حقوق کا تحفظ کریگی۔ عبداللہ سنبل
کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔عبداللہ سنبل
قیمتوں کیساتھ ساتھ کھاد کی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ عبداللہ سنبل
 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ بیک وقت آٹھ شہروں میں 13نومبر کو ہوگا۔بریفنگ
 لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد اور بہاولپور میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا۔ بریفنگ
انٹری ٹیسٹ کیلئے 24امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بریفنگ
اس سال انٹری ٹیسٹ میں 80ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ بریفنگ
صحت، تعلیم، زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز،ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔
تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
  ٭٭٭٭
====================
پنجاب کے آٹھ شہروں میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ 13نومبر کو ہوگا، چیف سیکرٹری کا بہترین انتظامات کا حکم
انٹری ٹیسٹ کیلئے 24امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،اس سال80ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے، اجلاس کو بریفنگ
ڈپٹی کمشنرز کو یوریا کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنانے کا حکم، شام پانچ بجے کے بعد کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی
حکومت کسانوں کے حقوق کا تحفظ کریگی،کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ عبداللہ سنبل
لاہور28اکتوبر:
پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کیلئے یورنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام آٹھ بڑے شہروں میں انٹری ٹیسٹ 13نومبر کو بیک وقت منعقد ہوگا۔ ان شہروں میں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد اور بہاولپور شامل ہیں۔
میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ منعقد ہوا۔ صحت، تعلیم، زراعت کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز،ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا شفاف انعقاد میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے بہت ضروری ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے 24امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اوراس سال80ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔
علاوہ ازیں چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے حقوق کا تحفظ کریگی اور کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کاشتکاروں کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کیساتھ ساتھ کھاد کی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے شام پانچ بجے کے بعد کھاد کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭