ویرات کوہلی کی بہترین بیٹنگ پر انوشکا شرما کا دلچسپ تبصرہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے آج ہونے والے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی کامیابی پر اپنے شوہر اور میچ کے مرد بحران ویرات کوہلی کے لیے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک خوبصورت نوٹ تحریر کیا۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 82 رنز کی شاندار اور فتح گر اننگز کے دوران ساتھی بیٹسمین ہاردیک پانڈیا کے ساتھ 113 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔
انوشکا نے اس پر اپنے شوہر کو نوٹ تحریر کرتے ہوئے انہیں غیرمعمولی غصے میں قرار دیا اور کہا کہ آپ کے آج کی اننگز نے لوگوں کو بہت خوش کیا ہے بالخصوص آج رات جو دیوالی سے قبل کی شب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ حیرت انگیز صلاحیت کے مالک ہیں، آپ کی عزم و ہمت اور یقین ذہنوں کو جنجھوڑ دیتا ہے۔

انوشکا نے تحریر کیا کہ آج میری زندگی کا بہترین میچ تھا جسے دیکھ کر میں جھوم اٹھی اور رقص کرنے لگی لیکن ہماری بیٹی ومیکا اس وقت بہت کمسن ہے جو یہ دیکھ کر نہیں سمجھ سکتی کہ اس کی ماں کیوں جھوم رہی ہے۔