فرحان سعید کی پہلی فلم “ٹچ بٹن ” کا گیت “احسان ہے تمہارا ” ریلیز کردیا گیا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فرحان سعید کی پہلی فلم” ٹچ بٹن” کا پہلا گیت “احسان ہے تمہارا” ریلیز کردیاگیا
اس رومینٹک ٹریک میں فرحان سعید کے ساتھ جنیتا گاندھی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس کی دھن عدنان ڈیوڈایمانوئیل نے ترتیب دی ہے اور یہ نغمہ شکیل سہیل مرحوم کا لکھا ہوا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں ایمان علی ترکی کی دلکش لوکیشنز پر کنگ آف رومانس فرحان سعیدکے ساتھ جلوے بکھیر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں فرحان سعید نے کہا،”عدنان ایمانوئیل نے ٹچ بٹن میں شاندار میوزک ترتیب دیا ہے۔ احسان ہے تمہارا میوز ک کے پرستاروں کیلئے ایک خصوصی تحفہ ہے اور یہ واحد نغمہ ہے جو میں نے خود گایا ہے۔ میں حقیقی طور پر امید کرتا ہوں کہ وہ اس میوزک سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا ہم اس کی تیاری میں ہوئے ہیں۔”

سعید کا قاسم علی مرید کی ہدایات میں بننے والی فلم ٹچ بٹن کیلئے یہ تیسرا اشتراک ہے۔اس سے پہلے وہ پریم گلی اور 2022کے بلاک بسٹر ڈرامے میرے ہم سفر کے لئے اشتراک کرچکے ہیں۔

ٹچ بٹن دنیا بھر میں 11نومبر2022کو ریلیز کی جارہی ہے۔
======================