٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی (Hamad Obaid Ibrahim Alzaabi) کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات


کراچی (اکتوبر 22)

٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزابی (Hamad Obaid Ibrahim Alzaabi) کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات
٭ متحدہ عرب امارا ت کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیط عتیق علی علایان الرمیتھی (Bakheet Ateeq Ali Alayan Alremeithi)بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭ ملاقات میں صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع، سیلاب زدگان کے لئے امدادی کاروائیاں، اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

٭ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔گورنر سندھ
٭ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے ۔ گورنر سندھ
٭ صوبہ میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ متاثرین کی مدد کی ہے۔ گورنر سندھ
٭ دوست ممالک اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد مل رہی ہے۔ کامران خان ٹیسوری
٭ صوبہ میں غیر معمولی بارشوں سے انفرااسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ گورنرسندھ
٭ حکومت دوست ممالک کے تعاون سے متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ گورنر سندھ
٭ پاکستان کے عوام سے دلی محبت کا رشتہ ہے۔ سفیر یو اے ای
٭ صوبہ میں بحالی کے کاموں میں بھرپور مدد کریں گے۔ سفیر یو اے ای
========================