پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان- اکستان میں تیار ہونے والی تین نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی ہیں،

استنول۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت احمت مصباح اور ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد کی ملاقاتیں

دونوں ممالک کے درمیان ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ، سکرین ٹورازم کے لئے جوائنٹ وینچرز اور پاک ترک کلچر سینٹر کے قیام کا فیصلہ

ملاقات میں سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان

پاکستان کی ترقی میں ترکی کا کردار ناقابل فراموش ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان ترکی کے ساتھ مل کر سکرین ٹورازم متعارف کرانے کا خواہش مند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سکرین ٹورازم کے ذریعے دونوں ممالک اپنے ثقافتی تنوع اور قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہم نے ملکی تاریخ کی پہلی فلم اینڈ کلچر پالیسی تشکیل دی، وفاقی وزیر اطلاعات

فلم کی کہانی، معیار، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قومی فلم پالیسی کا حصہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

حکومت پاکستان نے 2022ءکے بجٹ میں فلم انڈسٹری، ثقافت اور سیاحت کے شعبہ پر ٹیکس ختم کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

غیر ملکی فلم سازوں کو مقامی سطح پر فلم اور ڈرامہ کے مشترکہ منصوبوں میں ری بیٹ بھی دیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

ہمارا مقصد پاکستان میں سیاحت و ثقافت سمیت کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

حکومت نے نئی فلم، ڈراموں کے لئے آلات کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی بھی ختم کر دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان میں بے شمار آرکیالوجیکل سائیٹس موجود ہیں جنہیں محفوظ بنانے کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سیاحت کو ترقی دینے کے لئے پاکستان میں موجود آرکیالوجیکل سائیٹس بہترین اثاثہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان میں تیار ہونے والی تین نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لئے فزیبلٹی تیار کی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان میں جدید ترین فلم پروسیسنگ لیب کے قیام پر بھی تعاون پر اتفاق

ترکیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی نصاب میں فلم سازی اور اداکاری کے مضامین شامل کرنے پر بھی تعاون پر اتفاق

1970کی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فلم بنانے والا ملک تھا، وفاقی وزیر اطلاعات

نئے سینما گھروں کے قیام، بحالی اور فنکاروں کو مراعات دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

فلم اور سیاحت کے شعبہ میں پاکستان کے 70 فیصد نوجوانوں کو شامل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

نوجوانوںکے لئے فلمی شعبہ میں انٹرنیشنل ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں جن میں بہترین ساکھ کے حامل پروڈیوسرز کو مدعو کریں گے، وزیراطلاعات

فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، وزیر اطلاعات

ترکیہ کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

ترکی پاکستان کو سیاحت کے شعبہ میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، ترک وزیر برائے سیاحت

ترکیہ میں قائم ہالینڈ، ترکی، فرانس کی بہترین کمپنیاں فلم پروسیسنگ لیب میں تکنیکی معاونت فراہم کر سکتی ہیں، ترکیہ کے فلمی صنعت کے وفد کی گفتگو
===========================