ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی کامپلیکس سجاول میں 24- اکتوبر 2022ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقدہ ہوا


محکمہ اطلاعات سندھ ضلع سجاول
(ہینڈ آؤٹ)
سجاول، 20- اکتوبر 2022ء (ھ آ): ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے کی زیر صدارت دربار ہال ڈی سی کامپلیکس سجاول میں 24- اکتوبر 2022ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور احمد میمن، اسسٹنٹ کمشنرز حبیب اللہ اور ڈاکٹر محمد فہد میر، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی سید حیدر علی شاہ، این اسٹاپ ڈاکٹر منظور میمن، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر امیر لاکھیر، مختیارکار عبداللطیف عباسی، ڈاکٹر سریش کمار، عرفان احمد کے علاوہ پولیس دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مقامی این جی اوز سے بھی مدد لیں تاکہ معصوم بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیموں کی مدد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر باالخصوص دور دراز علاقوں میں پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام باالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں ہمیشہ کی معذروری سے بچایا جا سکے۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر انور احمد میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے ایک لاکھ 76 ہزار 420 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں 520 گشتی، 47 فکسڈ اور 36 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 135 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔