باکس آفس پر فلم ہیلوین اینڈز چھاگئی

ہالی ووڈ کی خو ف ،دہشت سے بھرپور فلم ہیلوین اینڈز آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ہے ۔

امریکی سنیما گھروں میں ہارر فلم کا راج برقراررہا ، فلم اسمائل کے بعد رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ہیلوین اینڈز بھی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔

ہارر فلم ہیلوین اینڈز نے ریلیز کے پہلے ہفتے 9 ارب سے زائد پاکستانی روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والی سسپنس اور ہارر سے بھر پور فلم اسمائل نے دنیا بھر میں اب تک 30 ارب سے زائد پاکستانی روپے کا بزنس کیا ہے ۔