ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیاض کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری اپنے مداحوں کو دی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں اس نعمت کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بچے اور ماں کی خیریت سے بھی آگاہ کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔
یاد رہے کہ اعصام الحق کی پہلی شادی 2011 میں پاکستان نژاد برطانوی فاہا مخدوم سے ہوئی تھی جو صرف سات ماہ بعد ختم ہوگئی تھی۔

بعدازاں ٹینس اسٹار 2020 میں ثناء فیاض سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش دو روز قبل ہوئی تھی۔