سارہ کا پاسپورٹ ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ٹی وی اینکرمہربخاری کینیڈا میں سارہ کے ساتھ زیر تعلیم رہیں، انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ، ”شاہنواز امیر نے اپنا اور سارہ کا فون توڑ کر شواہد مٹانے کی کوشش کی، سارہ کے کینیڈین پاسپورٹ کو قینچی سے کاٹ ڈالا۔“

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنوازامیرکا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سینیئرسول جج محمد عامرنیازی نے کیس کی سماعت کی، ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسرنےعدالت کے روبروکہا کہ مقتولہ سارہ کا پاسپورٹ برآمد کرنا ہے، ٹریول ہسٹری سے متعلق معلومات پاسپورٹ سے حاصل ہوں گی۔

پراسیکیوشن کے وکیل نے کہا کہ سارہ کا قتل شاہنواز کےگھرہواہے، مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد نہ ہواتوملزم بچ جائے گا، اس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔

پولیس کی جانب سے ملزم شاہنوازامیرکے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا پرعدالت نے ریمانڈ میں 3روزکی توسیع کردی۔

سارہ کا پاسپورٹ ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا
ٹی وی اینکرمہربخاری کینیڈا میں سارہ کے ساتھ زیر تعلیم رہیں، انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ، ”شاہنواز امیر نے اپنا اور سارہ کا فون توڑ کر شواہد مٹانے کی کوشش کی، سارہ کے کینیڈین پاسپورٹ کو قینچی سے کاٹ ڈالا۔“

اپنی ٹویٹ میں مہر بخاری کا کہنا تھا کہ قاتل نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا اورلاش باتھ ٹب میں ڈال کر خون کو دھونے کی کوشش کی۔

سارہ انعام کے والدین نے اس کیس میں شاہنواز کے والدین ایاز امیراور ثمینہ شاہ کو بھی نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیے: سارہ انعام کی آخری انسٹاپوسٹ وائرل

تاہم عدالت نے گزشتہ ہفتے ایازامیر کو کیس سے بری کردیا تھا جب کہ شاہنوازکی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔

کیس کا پس منظر
صحافی ایازامیر کے بیٹے ملزم شاہنوازامیر نے 23 ستمبر کی شب جھگڑے کے بعد اہلیہ سارہ کو چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں سر پر جِم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کر دیا تھا۔

مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے علاوہ پولیس نے 24 ستمبر کی شب صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا، جنہیں شواہد نہ ہونے پر عدالتی احکامات کے باعث رہا کردیا گیا، جبکہ ایاز امیر کی اہلیہ اور شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی۔

کینیڈین شہریت رکھنے والی 37 سالہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور قتل سے 3 روز قبل ہی پاکستان پہنچی تھیں۔ شاہنواز اور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی تھی، ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔
https://www.aaj.tv/news/30300541/
=============================================================

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0495V4CygcdkSC8ToBpUTNX2LZ1XeV4K6BAzPBK4eeHCJt8nojZpsHB9PyXNbTtAnl&id=100070854035796&sfnsn=scwspwa

==================================================
جامشورو : شوہر نے پڑھائی کی خواہشمند بیوی کو قتل کردیا

کراچی : سندھ یونیورسٹی کے شعبۂ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ ماجدہ عباسی کو شوہر نے کیوں قتل کیا ، لرزہ خیز رپورٹ سامنے آئی ہے ، پولیس کے مطابق پڑھائی جاری رکھنے کی ضد کرنے والے بیوی کو شوہر نے قتل کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی ، جس کی بعد میں شناخت ماجدہ عباسی کے نام سے ہوئی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سندھ یونیورسٹی کے شعبۂ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی، قتل کے شبہ میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد مذید انکشافات ہوئے ہیں ۔

خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ان کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہے ۔ پولیس کے مطابق شادی کے بعد خاتون ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی، لیکن معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روکا گیا۔
اس پر ماجدہ ناراض ہو کر گھر چلی گئی جسے بعد میں اس کا شوہر واپس لے آیا تھا ۔ تاہم اس دوران بھی ماجدہ عباسی پڑھائی سے روکنے پر طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ جس کے بعد شوہر نے تنگ آ کر 22 ستمبر کو نوری آباد کے گوٹھ غلام جاکھرو کے قریب پہاڑ سے بیوی کو دھکا دیا اور بعد میں سر پر بھاری پتھر مار کر اسے قتل کر دیا تھا ۔
(————report—-اختر شیخ———-)

جامشورو : شوہر نے پڑھائی کی خواہشمند بیوی کو قتل کردیا


=======================================================

اوکاڑہ، 4 بچوں کی ماں نے اپنی برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر خودکشی کرلی
اوکاڑہ میں 4بچوں کی ماں نے اپنی برہنہ تصاویر وائرل ہونے پر خود کشی کر لی، نبیلہ بی بی نے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا،مرکزی ملزم ذیشان گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا

نواحی قصبہ جوایا بلوچ میں 4بچوں کی ماں نبیلہ بی بی کی برہنہ تصاویر ملزمان ذیشان، عنصر، تیمور اور ملزمہ فاطمہ بی بی نے موبائل فون سے بنا ڈالیں،جس کے حوالے سے نبیلہ بی بی نے ایف آئی اے لاہو ر سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی جس پر کارروائی جاری تھی کہ ملزمان نے وہ برہنہ تصاویر وائرل کر دیں

گزشتہ روز ملزمان نے نبیلہ بی بی کو روک کر کہا کہ تمہاری برہنہ تصاویروائرل کر دی ہیں تم بھی کوئی عورت ہو تمھیں تو زہر کھا لینا چاہیے تھا تم نے درخواست دے کر ہمارا کیا کر لیا،ان طعنوں پر دلبرداشتہ ہو کر نبیلہ بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن (ر) فرقان بلال موقع پر پہنچے انہوں نے مختلف دفعات کے تحت وقوعہ کا مقدمہ درج کروا کر مرکزی ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ باقی 3ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مکروہ دھندا کرنے والوں کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائینگے۔
https://jang.com.pk/news/1142792
======================================================