ڈیر عائشہ بٹ دی گریٹ ۔۔ شانداد کارکردگی پر آپ کو بہت بہت مبارکباد ھو ۔


تحریر شہزاد بھٹہ
===========
عائشہ بٹ محمکہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر ھیں آج کل شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن ( ذہنی معذور) علامہ اقبال ٹاؤن لاھور میں تعینات ھیں آپ دکھی انسانیت خاص طور پر خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہنی والی عظیم شخصیت ھیں ہمیشہ مسکراتے ھوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرتی ھیں مشکل سے مشکل ذمہ داری بھی بڑے احسن انداز سے سرانجام دیتی ھیں عائشہ بٹ ایک بے چین روح ھیں جو اپنے رب کی رضا پانے کے لیے چوبیس گھنٹے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تیار رہتی ھیں آپ ایک انتھک محنتی استاد ھیں ذہنی معذور بچوں

میں بہت زیادہ پاپولر ھیں کیونکہ آپ ان بچوں کے ساتھ ایک ماں جیسا رویہ اختیار رکھتی ھیں ذہنی معذور بچوں کی تعلیم و تربیت بہت محنت طلب صبر آزما اور مشکل ترین کام ھے یہ کام وھی کر سکتا ھے جو دل ہمدردی کا جذبہ رکھتا ھو اور اس میں خوف خدا بھی موجود ھو جب کوئی بھی بچہ ذہنی طور پر تندرست نہ ھو تو اس کو کنڑول کرنا بہت مشکل ھوتا ھے اللہ نے عائشہ بٹ کو ایسی ھی خصوصیات سے نواز رکھا ھے کہ وہ چھ سے سات گھنٹے انہی ذہنی طور پر معذور طلبہ کے ساتھ گزارتی ھیں ان کی تعلیم و تربیت اور دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو معاشرے کا ایک فعال رکن بنانے کی کوشش کرتی ھیں بلکہ ان خصوصی بچوں کو مختلف ہنرز بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ یہ معصوم فرشتے کوئی ہنر سیکھا کر اپنے لیے مناسب روزگار حاصل کر سکیں عائشہ بٹ جیسی دیگر تمام اساتذہ تعریف کے قابل ھیں جو ان بچوں کو سنبھالتی ھیں جن کو ان والدین نہیں سنبھلتے
عائشہ بٹ سرکاری ملازم ھونے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی تنظیموں سے وابستہ ھیں جو انسانیات اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ھیں آپ روٹری کلب پاکستان ،کلک شکیل فاروقی لورز اف اسپشل چلڈرن پاکستان ، سیپ پاکستان اور اسپشل ایجوکیشن سپٹورس سیل پنجاب کی بھی ممبر ھیں
عائشہ بٹ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پچھلے کئی سالوں سے ماہ رمضاں میں سڑک کنارے افطاری کا انتظام کرتی ھیں اور عید کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کو عید گفٹ بھی تقسیم کرتی ھیں ۔عائشہ بٹ نے اپنے ادارے گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاھور کی بہتری اور مختلف درپیش مسائل کو اپنے وسائل سے حل کرنے کے لئے ھم تن کوش رہتی ھیں آپ شاداب انسٹیٹیوٹ کے خوبصورت فرشتوں کی پسندیدہ استاد ھیں مس عائشہ بٹ کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن پاکستان کی سینئر نائب صدر اور سرگرم رکن ھیں
اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ مس بٹ کو ہمیشہ صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین
============================